Type to search

ٹی وی اور فلم

کسوٹی زندگی کے اداکار انوراگ باسو عرف سیزان خان

سیزان خان

ٹی وی ڈسک، 2  جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس پر پیش ہوئے سیریل کسوٹی زندگی کے انوراگ باسو تو آپ کو یاد ہی ہونگے- ہم بات کررہے ہیں آپکے پسندیدہ ایکٹر سیزان خان کی- اداکارہ شویتا تیواری کے ساتھ انکی ایکٹینگ کو خوب تعریف ملی تھی-

 

گھر گھر میں پہچان بنانے والے سیزن خان چند پہلے ہی اپنی 45 ویں سالگرہ منائے۔ اس سیریل کے بعد اداکار کافی وقت سے لائم لائٹ سے دور ہیں، لیکن اب ایک شو سے انہوں نے واپسی کی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cezanne khan (@cezannekhan_)

اداکار سیزان خان کی پیدائش 28 ڈسمبر 1977 کو ممبئی میں ہوئی تھی، والد رئیس خان پاکستان کے مشہور ستار بجانے والے ہیں اور والدہ تسنیم خان ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہے- بھائی سہیل خان سنگر ہیں، انکی پوری فیمیلی کراچی میں رہتی ہے-

 

اداکار سیزان خان شروع سے ہی گڈ لکنگ اور ہینڈسم تھے، کالج کے دوران انکے دوستوں نے انہیں ماڈلنگ کا مشورہ دیا، بس یہی سے انکی دلچسپی ماڈلنگ اور تھیٹر میں ہونے لگا- ماسٹرس ڈگری مکمل کرنے کے بعد اداکار سیزان کو ایک فلم آفر ہوئی- حالانکہ وہ ریلیز نہیں ہوئی-

 

اداکار سیزان خان کے کیریئر کی شروعات ٹی وی سیریل حسرتیں سے ہوئی- اسکے بعد بیک ٹو بیک وہ کئی سیریل میں نظر آئے، حالانکہ پہچان انہیں کسوٹی زندگی میں انوراگ کے طور پر ملی-

 

اسکے بعد اداکار سیزان نے ایک لڑکی انجانی سی اور گنگا میں کام کیا- حالانکہ ٹی وی انڈسٹری میں وہ دور تک نہیں جا پائے اور پھر اپنے گھر پاکستان لوٹ گئے-

 

اب ایک بار پھر اداکار سیزان کی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے- سونی ٹی وی کے شو اپناپن میں لیڈ رول میں وہ دیکھائی دے رہے ہیں-