Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم فریڈی کا پوسٹر جاری، کارتیک آریان اہم رول میں

فلم فریڈی

فلمی ڈسک، 29 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم بھول بھولیا 2 سے سرخیاں بٹورنے والے اداکار کارتیک آریان جلد ہی فلم فریڈی میں نظر آنے والے ہیں-

 

کارتیک آریان کی فلم کافی وقت سے بحث میں بنی ہوئی ہے- فلم فریڈی سے جڑا کارتیک نے اب اپنا فرسٹ لک ریلیز کیا ہے، جس نے اداکار کے فینس کے جوش کو کافی بڑھا دیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

کارتیک آریان نے سوشل میڈیا پر فلم فریڈی سے جڑا اپنا فرسٹ لک شیئر کیا ہے، اداکار سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں-

 

کارتیک آریان اپنے فینس سے روبرو ہونے کے لیے اکثر خاص تصویریں اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں- انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم فریڈی سے جڑا اپنا فرسٹ لک شیئر کیا ہے-

 

فلم کے پوسٹر میں اداکار کارتیک کافی سنجیدہ لگ رہے ہیں، ایک ڈاکٹر کے طور پر کپڑے پہنے اور کیمرے میں غور سے دیکھ رہے ہیں- انہوں نے اپنے خود سے بھیگے ہاتھوں سے ڈینچر (دانتوں) کو پکڑ رکھا ہے-

 

ششانک گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم فریڈی کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کارتیک آریان نے کیپشن کے ذریعہ فلم میں اپنے کردار کے نام کا بھی خلاصہ کیا ہے-

 

سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے فلمی سفر شروع کرنے والے ایکٹر کارتیک پوسٹر کے کیپشن میں لکھا، ڈاکٹر فریڈی گین والا، جلد اپارٹمنٹ کھلیں گے، سوشل میڈیا پر کارتیک کا فرسٹ لک تیزی سے وائرل ہورہا ہے-

 

اداکار کارتیک کے فینس پوسٹر کو خوب پسند کررہے ہیں، بتادیں کہ فلم فریڈی میں کارتیک کے ساتھ اداکارہ عالیہ ایف اہم رول میں ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ALAYA F (@alayaf)

 

فلم فریڈی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی- کب ریلیز ہوگی اس کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے-
بتادیں کہ کارتیک آریان تیواری کی پیدائش 22 نومبر 1990 کو ہوئی۔ انہوں نے سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ کے ساتھ ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی۔

 

سال 2013 میں کارتیک نے فلم آکاش وانی میں آکاش کپور کے رول میں نظر آئے۔ سال 2014 میں فلم کانچی: دی انبریکیبل میں بندا سنگھ کا کردار نبھایا۔

 

سال 2015 میں فلم پیار کا پنچنامہ 2 ، سال 2017 میں گیسٹ ان لندن، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی، لکا چپی، پتی پتنی اور وہ لو آجکل 2،جیسی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like