Type to search

ٹی وی اور فلم

کرشمہ تنا بنی خطروں کے کھلاڑی 10 کی ونر، پہلی بار کسی لڑکی کو ملا یہ خطاب

کرشمہ تنا خطروں کے کھلاڑی

ٹی وی ڈسک،27جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی 10 کو اسکا ونر مل گیا ہے۔ اداکارہ کرشمہ تنا نے طروں کے کھلاڑی 10 کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ حالانکہ اس بات کے قیاس پہلے سے ہی لگائے جارہے تھے کہ اس سیزن کی ونر کرشمہ تنا ہی ہوگی۔ بتادیں کہ کلرس چینل پر نشر ہونے والے شو طروں کے کھلاڑی کی شوٹنگ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے درمیان میں ہی روک دی گئی تھی۔ وہیں، ان۔لاک کے عمل کے دوران اور حکومت کے گائیڈلائنس کے مطابق شو کی شوٹنگ دوبارہ ہوئی۔

ہفتہ کی رات 10 بجے شو کا فائنل قسط نشر کیا گیا جس میں روہت شیٹی نے فاتح کے نام کا اعلان کیا۔ اداکارہ اس سیزن کی جیت پر کافی خوش ہے اور انہیں خوب مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ کچھ دنوں پہلے ایکتا کپور نے کرشمہ تنا کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مبارکباد دی تھی۔ تب سے ہی اس بات کے قیاس لگائے جارہے تھے کہ طروں کے کھلاڑی 10 کی ٹرافی کرشمہ کو ملنے والی ہے۔ حالانکہ ناظرین آفیشل اعلان کا انتظار کررہے تھے۔

بتادیں کہ کرشمہ تنا خطروں کے کھلاڑی 10 کا یہ خطاب پہلی بار کسی لڑکی نے جیتا ہے۔

ایسے میں اداکارہ کرشمہ تنا یہ خطاب حاصل کرکے جذباتی بھی ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی جیت کی خوشی ماں کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی۔

جسکے فوٹو اور ویڈیو کرشمہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے ہیں۔

کرشمہ تنا کی پیدائش21 دسمبر 1983 ممبئی میں ہوئی۔

کرشمہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ، ماڈل اور اینکر ہیں جو ہندی فلموں اور شوز میں کام کرتی ہیں۔

وہ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ، ناگرجنا – ایک یودھا اور قیامت کی رات میں اپنے کرداروں کے لئے مشہور ہیں۔

وہ سال 2014 میں ریالٹی شو بگ باس میں پہلی رنر اپ رہی۔

وہ دیگر ریالٹی شوز جیسے زرا ناچ کے دیکھا (2008)،

نچ بلیے (2015) اور جھلک دیکھلا جا (2016) میں بھی نظر آئیں۔

  کرشمہ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم دوستی: فورایور سے کی۔

سال 2013 میں آئی فلم گرانڈ مستی اور راجکمار ہیرانی کی سنجے دت پر بنی فلم سنجو میں نظر آئی۔