Type to search

ٹی وی اور فلم

کرشمہ شرما برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی سے بالی ووڈ تک کامیاب سفر

کرشمہ شرما

فلمی ڈسک، 22 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس ویب سیریز اور ٹی وی شو پوترا رشتہ اور یہ ہے محبتتیں میں اپنے کام سے تعریف بٹور چکی، اور راگنی ایم ایم ایس میں بولڈ کام کرچکی اداکارہ کرشمہ شرما آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

کرشمہ لالہ شرما کی پیدائش 22ڈسمبر 1993 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ایک  اداکارہ اور ماڈل ہے۔ انہیں فلم راگنی ایم ایم ایس:ریٹرن کے لئے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے سال 2015 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم پیار کا پنچنامہ 2 سے فلموں میں ڈیبیو کیا اور اس فلم میں ٹینا کا کردار نبھایا۔ اس فلم میں لیڈ رول میں کارتیک آریان، سنی سنگھ، نصرت بھروچہ جیسے اسٹارس تھے۔

 

کرشمہ شرما نے سال 2017 میں پیار تو نے کیا کیا (سیزن 5) سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا۔

سال 2016 میں کرشمہ شرما نے یوٹیوب اور زی5 پر نشر ہوئی کامیڈی ویب سیریز’ لائف صحیح ہے ’میں کام کیا، اس سیریز کو لو رنجن اور انکور گارگ نے پروڈیوس کیا۔

سال 2017 میں کرشمہ نے آلٹ بالاجی کی ویب سیریز راگنی ایم ایم ایس: ریٹرن میں راگنی کا کردار نبھایا تھا۔

سال 2018 میں کرشمہ نے آلٹ بالاجی کی ہارر ویب سیریز’ہم۔آئی ایم بیکوز آف از’ میں ایشا کپور کا کردار نبھایا۔ اس سیریز میں کشال ٹنڈن، ریدھیما پنڈت، کرشمہ شرما اور پائل بھجوانی اہم رول میں تھے۔ جسے پرتھو میترا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سال 2018 میں وشال مشرا کے ڈائریکشن میں بنی فلم ہوٹل ملن میں انہوں نے شاہین کا رول پلے کیا، اس فلم میں اہم رول میں کرشمہ شرما، کونال رائے کپور، زیشان قادری، جیسے اسٹارس تھے۔

سال 2019 میں آئی فلم فستے فساتے میں کرشمہ شرما نے انیشا کا کردار نبھایا، اس فلم کو امیت اگرول نے ڈائریکٹ کیا تھا اور فلم میں کرشمہ شرما کے ساتھ پرنالی گھھوگھارے، ارپت چودھری، جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا۔

سال 2019 میں ریتیک روشن کی فلم سپر 30 میں انہوں نے آئٹم نمبر ’پیسہ‘ کیا تھا۔ جسے وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سال 2019 میں آئی کامیڈی ڈرامہ فلم اجڑا چمن میں کرشمہ شرما نے آئینہ کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کو ابھیشک پاٹھک نے ڈائریکٹ اور پاٹھک اور کمار منگت پاٹھک نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں سنی سنگھ، مانوی گاگرو، سوربھ شکلا ، کرشمہ شرما اور ایشوریا سکھوجا اہم رول میں تھے۔

سال 2019 میں کرشمہ نے آلٹ بالاجی اور زی5 کی ایکشن ڈرامہ ویب سیریز ’فیکسر‘ میں آہانہ کھرانا کا کردار نبھایا۔ اس سیریز میں شبیر اہلووالیا اور ماہی گل، کرشمہ شرما جیسے اسٹارس نے کام کیا۔

سال 2013 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو پوترا رشتہ میں کرشمہ نے پیا ارجن کرلوسکر کا رول نبھایا۔

سال 2014 میں انہوں نے ایم ٹی وی انڈیا پر نشر ہوئے شو ایم ٹی وی ویبڈ میں ایشکا کے رول میں نظر آئی، اسی سال فیئر فائلس: ڈر کی سچی تصویریں، پیار تو نے کیا کیا، یہ ہے محبتتیں، لو بائی چانس میں کام کیا۔

سال 2015 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے آہٹ (سیزن 6) میں سونیا کے رول میں دیکھی، اور اسی سال چینل وی انڈیا پر نشر ہوئے ٹیوسٹ والا لو میں کام کیا۔

سال 2016 میں اسٹار پلس کے شو سلسلہ پیار کا، سال 2017 میں پیار تو نے کیا کیا، سال 2018 میں کامیڈی سرکس، سال 2019 میں دی کپل شرما شو میں نظر آئی۔

کرشمہ شرما نے چند میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا جن میں ’تیرا گھاٹا’ (سنگر۔گجیندر ورما 2018)، ’نیندیں’ (سنگر۔سونل پردھان 2019)، ’کاش ایسا ہوتا’ (سنگر۔درشن راول 2019)، اور ’کانتا بائی’ (ٹونی ککڑ 2019) جیسے ویڈیوز شامل ہے۔

چھوٹے پردے سے اپنا ایکٹینگ کیریئر شروع کرنے والی کرشمہ شرما اکثر ہی اپنے بولڈ اور بیوٹیفل فوٹوز کے لیے بحث میں رہتی ہے۔

کرشمہ شرما اپنے گلیمرس تصویروں کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔انکا سوشل میڈیا انکی خوبصورت تصویروں سے بھرا پڑا ہے۔ اپنے فوٹوز کی وجہ سے کئی بار ٹرولرس کی تنقیدوں کا نشانہ بن چکی ہے۔

دراصل کرشمہ نے جو تصویر شیئر کی تھی اس میں انکے انڈرارمس ہیئر دیکھ رہے تھے جسے لیکر سوشل میڈیا پر یوزرس نے کرشمہ کو ٹرول کیا تھا، اس انہوں نے کہا ’ہاں میرے انڈر ارمس ہیئر ہیں اور مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔

Tags:

You Might also Like