Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز مینٹل ھڈ کے لئے نروس ہیں کرشمہ کپور

فلمی ڈسک، 12 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کرشمہ کپور لمبے وقت کے بعد ایک بار پھر اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی ہے- وہ ویب سیریز ‘مینٹل ھڈ’ سے ایک بار پھر سے اداکاری کی دنیا میں واپسی کررہی ہے- ان دنوں کرشمہ اپنی اس ویب سیریز کا زور – شور سے پرموشن کررہی ہے- مینٹل ھڈ کے پرموشن کے دوران کرشمہ کپور نے اپنی فلمی سفر اور نجی زندگی کے بارے میں ڈھیر سارے خلاصے بھی کیے ہیں-
مینٹل ھڈ کے تیئں کرشمہ کپور کافی نروس ہیں۔ مینٹل ھڈ 11 مارچ یعنی چہارشنبہ کو جی -5 اور الٹ بالاجی پر اسٹریم ہوگی۔ اس کی کہانی ماؤں سے متعلق ہے۔ کرشمہ نے کہا ہے کہ وہ اسے لے کر جتنی پرجوش ہیں، اتنی ہی نروس بھی ہیں۔

اس سیریز میں ماؤں کی ملٹی ٹاسکنگ رجحان کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے بچوں کی پرورش ہر ممکنہ بہتر طریقے سے کرنے کے ساتھ ساتھ وہ بہت سی دوسری ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں ۔ کرشمہ کپور کو لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ بات چیت کرنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا بچوں کے لئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ہم ان سے بات کریں۔
کرشمہ نے بتایا کہ بچوں کے لئے کیسے کھانا بنانا چاہئےہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے بھی کم عمر ی میں بہت کچھ کریں تو آپ کو گھر کا کھانا دلچسپ بنانا ہوگا۔

بات کریں کرشمہ کپور کی تو وہ ویب سیریز مینٹل ھڈ سے 8 سال بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے- کرشمہ نے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کرلیا تھا- حالانکہ شادی کے بعد انکی فلم ڈینجرس عشق آئی تھی جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی- اس ویب سریز کی ہدایت ایکتا کپور کررہی ہے- اس میں ایکتا کپور نے کرشمہ جیسے ان ستاروں کو کاسٹ کیا ہے جو لائم لائٹ سے دور ہوگئے تھے-

Tags:

You Might also Like