Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور فل انرجی کے ساتھ ورک آوٹ کرتی نظر آئی

فلمی ڈسک،14مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے اسٹائل کے لیے خوب پہچانی جاتی ہے۔ اداکارہ فیٹنس کے معاملے میں بھی ہمیشہ آگے رہتی ہے۔ اس بات کا اندازہ انکے ایک وائرل ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔ جس میں وہ ورک آوٹ کرتی نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو میں کرینہ کپور بنا کسی ورک آوٹ کے فل انرجی کے ساتھ نمسکار کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں کرینہ کپور کا انداز بھی دیکھنے لائق ہے۔ حالانکہ اداکارہ کا یہ ویڈیو ابھی کا نہیں ہے۔ لیکن اس میں انکا انداز کسی کو بھی فٹ رہنے کے لیے آسانی سے متاثر کرتا ہے۔

کرینہ کپور کے اس ویڈیو کو لیکر فینس انکی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو اب تک قریب 10 لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ ویڈیو میں کرینہ کپور ورک آوٹ کرنے کے لیے پوری طرح سے ڈیڈیکیٹڈ نظر آرہی ہے۔ بتادیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب اس انداز میں کرینہ کپور کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہو، اس سے پہلے لاک ڈاؤن میں کرینہ کپور کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا۔ جس میں وہ اپنی دوست امرتا اروڑا کے ساتھ سیڑیوں پر ورزش کرتی دیکھائی دے رہی تھی۔

بتادیں کہ کرینہ کپور کی فین فالوئنگ اس حد تک ہے کہ انسٹاگرام پر آتے ہی انکے فالوورس کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی۔ اداکارہ اکثر اپنے فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور جلد ہی عامر خان کے ساتھ انکی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آنے والی ہے۔ عامر کے ساتھ انکی فلم یہ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like