Type to search

ٹی وی اور فلم

ساحر لدھیانوی کی بائیوپک میں عرفان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے کرینہ کپور

کرینہ کپور

فلمی ڈسک،4مارچ (اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ کرینہ کپور فلم انگریزی میڈیم میں عرفان خان کے ساتھ نطر آئیں گی، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے عرفان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی، بلکہ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ انکے ساتھ عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی بائیوپک میں کام کرنا چاہیں گی- ایسی بھی خبریں ہیں کہ فلم میں کرینہ کپور اور عرفان ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے- کرینہ کپور نے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ فلم بنے-

کرینہ کپور نے یہ بھی کہا کہ، ساحر کی بائیوپک میں عرفان کے ساتھ فلم کا حصہ بن پانے کا آج بھی انہیں ملال ہے- غور طلب ہے کہ انگریزی میڈیم سے پہلے ایسی بحث تھی کہ ساحر کی بائیوپک میں عرفان خان ملک کے اس مہشور شاعر کا کردار کرنے والے ہیں اور انکے ساتھ انکی گرل فرینڈ کے کردار میں کرینہ کپور نظر آنے والی تھی-
ساحر اور امرتا کی ادھوری پیار کی کہانی آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے- ایسا کردار کرینہ نے اپنے کیریئر میں آج تک نہیں کیا ہے-
فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی ہدایت ہومی ادجانيا نے کیا ہے. یہ فلم 20 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like