Type to search

فیشن

کرینہ کپور نے ٹریڈیشنل لک میں کرایا فوٹو شوٹ، انٹرنیٹ پر مچی دھوم

فیشن ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کولیکر سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ کرینہ کپور کے فین پیج سے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی گئی ہے۔ جو خوب وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں میں ٹریڈیشنل (روایتی) لک میں نظر آرہی ہے۔ کرینہ کپور نے اس تصویر میں نیلے رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے۔ اس ڈریس میں وہ کافی خوبصورت دیکھ رہی ہے۔ کرینہ کپور کی یہ فوٹو دی برائیڈل ایشیا میگزین کے کور فوٹو کے لیے شوٹ کی گئی ہے۔ دی برائیڈل میگزین کا یہ چوتھا ایڈیشن ہوگا۔

کرینہ کپور کو فیشن آئیکن بھی کہا جاتا ہے۔ اداکارہ کا انوکھا لک اکثر انکے مداحوں کو چونکانے کا کام کرتا ہے۔ کرینہ کپور یہ تصویر فینس کو خوب پسند آرہی ہے۔ کرینہ اس تصویر میں کافی پتلی دیکھ رہی ہے اور یہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویسے بھی انکی تصویریں اور ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوتی ہے۔

بتادیں کہ کرینہ کپور کی فلم انگریزی میڈیم بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم 13مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اسکے علاوہ کرینہ فلم تخت میں بھی کام کریں گی۔

Tags:

You Might also Like