Type to search

وائرل

فلم جان جاں کی اداکارہ نائشہ کھنہ صرف چار سال میں بنی اداکارہ

اداکارہ نائشہ کھنہ

چودہ سال کی عمر میں لکھ دی کتاب


وائرل ڈسک، 18 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یوں تو اداکارہ کرینہ کپور خان کے سگے دو بیٹے ہیں-  لیکن کرینہ کی آنے والی فلم جان جاں میں کرینہ کی ایک بیٹی کا کردار نائشہ کھنہ نبھا رہی ہے- فلم جان جاں میں کرینہ کپور، نائشہ خان کی ماں کا کردار نبھا رہی ہے-

 

 

اداکارہ کرینہ کپور خان جلد ہی فلم جان جاں کے ذریعے او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ فلم کو جئے شیوکرامانی، اکشے پوری اور تھامس کم اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔  بتادیں کہ یہ فلم 21 ستمبر کو ریلیز نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی۔

 

 

کرینہ کپور کی بیٹی جو ریل جان جاں میں کررہی ہے، انکا نام نائشہ کھنہ ہے- نائشہ  نے چار سال کی عمر سے ہی ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا-

 

نائشہ نے کلرس ٹی وی کے مشہور شو اترن اور سپنے سہانے لڑکپن، جیسے ٹی وی سیریل میں بھی کام کیا ہے- وہ اس میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر دیکھائی دی-

 

سال 2015 میں آئی فلم برادرس میں نائشہ کھنہ نے اکشے کمار اور جیکولین کی بیٹی کا بھی کردار نبھایا تھا-

 

نائشہ نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے- وہ بار بار دیکھو، کہانی 2، ہچکی، جیسی فلموں میں دیکھائی دی-

 

نائشہ کی تاریخ پیدائش الگ الگ دی ہوئی ہے، ایسے میں انکی صحیح عمر معلوم نہیں لیکن 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے- انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق نائشہ کے والد کا نام روہت کھنہ اور والدہ کا نام مہک کھنہ ہے-

 

 

 

نائشا کھنہ کو لکھنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے پہلی کتاب مائی موسٹ بیوٹیفل نائٹمیر نام سے پہلی کتاب لکھی ہے-

 

خوبصورتی اور معصومیت میں نائشہ فلم بجرنگی بھائی جان کی منی یعنی ہرشالی ملہوترا کو ٹکر دیتی ہے-

 

اداکارہ نائشہ کھنہ سوشل میڈیا پر بھی سپر ایکٹیو ہے، انسٹاگرام پر انکے ایک ملین سے ذیادہ فالوورس ہیں-

 

 

اداکارہ نائشہ کھنہ اصل زندگی میں بے حد گلیمرس ہے، حالانکہ ابھی انہیں چائلڈ ایکٹر کے طور پر خاص پہچان نہیں ملی ہے، اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرینہ کپور کی بیٹی بن کر انہیں کتنی مقبولیت ملتی ہے-