Type to search

ٹی وی اور فلم

نیپوٹزم پر کرینہ کپور کا بیان : نیپوٹزم کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں نہیں ہوں

نیپوٹزم پر کرینہ کپور

ممبئی ، 5 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں صرف نیپوٹزم (اقربا پروری) کی وجہ سے نہیں ہوں۔ نیپوٹزم پر کرینہ کپور نے بیان دیا ہے۔

ان دنوں بالی ووڈ میں نیپوٹزم کے مسئلہ پر کافی بحث چل رہی ہے۔ دراصل سوشانت سنگھ راجپوت کے فینس کا کہنا ہے کہ نیپوٹزم کی وجہ سے بالی ووڈ میں انکے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا اور انکے جان جانے کی وجہ بھی اسی سے جڑی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ان سبھی ستاروں کو لوگوں نے خوب ٹرول کیا جو نیپوٹزم کو بڑھاوا دینے کے معاملے میں آگے رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں کچھ باتیں کہی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے معاملے پر ہر کوئی اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔ اسی دوران رندھیر کپور کی بیٹی کرینہ کپور نے اپنے اب تک کے فلمی سفر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ فلمی کنبہ سے تعلق رکھنا آپ کی پریشانیوں کو کتنا کم کردیتا ہے۔

برکھا دت کو دیئے انٹرویں میں کرینہ نے اقربا پروری کے ڈیبیٹ اور ان سائیڈ ہونے کو لیکر باتیں کی۔ انہوں نے 21 سال کا کام صرف اقربا پروری کے بل نہیں کیا۔ کرینہ کپور کو فلموں میں آئے ہوئے دو دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔
کرینہ کپور نے کہا ’’ فلم انڈسٹری میں، میں صرف اقربا پروری کی وجہ سے نہیں ٹک پاتی۔ یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقربا پروری کی طاقت پر یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ایسے اسٹار بچوں کی ایک لمبی فہرست ہے جس کے لیے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کپور خاندان سے آنے پر انہیں ترجیحات ملی ہیں لیکن اس کے باوجود خود کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے سخت محنت بھی کی ہے۔

کرینہ نے کہا کہ نہیں نہیں لگتا کہ انہوں نے جو کچھ بھی پایا ہے وہ صرف کپور فیملی کے ٹیگ ہونے کی وجہ ہے۔
یہ عجیب لگ سکتا ہے لیکن شاید میری جدوجہد وہیں ہے۔

کرینہ نے کہا، ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ سننے میں تھوڑا عجیب لگے، لیکن اسکے پچھے شاید میری جدوجہد ہے۔ ہاں یہ ویسا نہیں جیسا کہ کوئی 10 روپے پاکیٹ میں لیکر ٹرین سے آتا ہے۔ہاں میں نے وہ جدوجہد نہیں کی لیکن اس کے لئے مایوس نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا – اکشے کمار ، شاہ رخ خان ، آیوشمان کھرانا، راجکمار راؤ جیسے بہت سے بڑے اسٹار آوٹ سائڈرس ہیں، لیکن وہ کامیاب ہے کیونکہ انہوں نے کافی محنت کی ہے۔

بتادیں کہ کرینہ کپور کو انڈسٹری میں قریب 21 سال ہوگئے ہیں اور بالی ووڈ کو انہوں نے اشوکا، چمیلی، اوم کارہ، کبھی خوشی کبھی غم، اور جب وی میٹ جیسی کئی فلمیں دی ہے۔

وہیں کنگنا رناوت نے کرینہ کپور کے نیپوٹزم سے جڑے ایک بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کھل ک اسکی تنقید کی ہے۔ کنگنا کی ٹیم نے ٹیوٹر پر ٹیو کرکے کرینہ سے کئی سوال بھی پوچھے۔

کرینہ کا ایسا بیان آتے ہی بیباک کوئین کنگنا کی ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک نہیں بلکہ کئی سارے ٹیوٹ پر ردعمل دیا۔ ان ٹیوٹ میں کنگنا رناوت ٹیم نے لکھا، جی ہاں، کرینہ جی، ناظرین نے آپ کو امیر اور مشہور بنایا، لیکن انہیں نہیں پتہ تھا کہ کامیابی ملنے کے بعد آپ بالی ووڈ کو بالی ووڈ بنا دیں گی۔ آپ بتائیں کہ آپ کے دوست نے کنگنا سے کیوں کہا کہ وہ انڈسٹری چھوڑ کر چلی جائے؟

Tags:

You Might also Like