Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور کی ‘دل میرا مفت کا’ ڈانس ریہرسل ویڈیو وائرل

Kareena agent vinod dil mera muft ka

فلمی ڈسک،28مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرینہ کپور خان اپنی ایکٹینگ کے ساتھ ہی اپنے ڈانس کے لیے بھی پہچانی جاتی ہے- کرینہ کپور نے جب بھی کسی اسپشیل گانے میں شرکت کی ہے- سپر ہٹ رہا ہے- کرینہ کپور کا ایسا ہی ایجنٹ ونود، فلم کا گانا “دل میرا مفت کا” بھی تھا- کرینہ کپور خان کے اس گانے کو خوب پسند کیا گیا تھا، اور انہوں نے اس میں کمال کا ڈانس بھی کیا تھا- بتادیں کہ ایجنٹ ونود ایک اسپائی تھریلر تھی، جس میں سیف علی خان لیڈ رول میں تھے-

 

کرینہ کپور خان کی بیہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) کا یہ ویڈیو خوب دیکھا جارہا ہے- سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ایجنٹ ونود سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، سیف اور کرینہ کی اس فلم کو سری رام راگھون نے ڈائریکٹ کیا تھا- یہ 1977 میں اسی نام سے بنی فلم کا ریمیک تھی-

کرینہ کپور خان کی موجودہ فلموں کی بات کریں تو حال ہی میں وہ انگریزی میڈیم میں نظر آئی تھی- اسکے علاوہ وہ عام خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں بھی نظر آنے و الی ہے-

Tags:

You Might also Like