Type to search

فیشن

کرینہ کے ساتھ کارتیک آریان کا رائل اسٹائل، فیشن شو میں چھایا اسٹارس کا لک

فیشن ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرینہ کپور خان اور کارتیک آریان نے حال ہی میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ واک کیا۔ وائٹ اینڈ سلور لباس میں دونوں کا رائل لک کافی بحث میں ہے۔ شو میں جہاں کرینہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہے۔ وہیں کارتیک نے بھی شو میں چار چاند لگائے۔

یہ فیشن شو حیدرآباد میں منعقد کیا گیا تھا، اس میں منیش ملہوترا نے سمر ویڈنگ کلکشن 2020 کو پریزنٹ کیا۔ انکے شماری ٹریڈیشنل ڈریس میں کرینہ اور کارتیک شاندار لگ رہے تھے۔ اس ایونٹ میں کرینہ کپور خان منیش ملہوترا کی شو اسٹاپر رہی۔ اس وائٹ اینڈ سلور ڈیزائنر لہنگے کے ساتھ انکے نئے ہیراسٹائل نے بھی واہ واہی بٹوری، کارتیک بھی وائٹ کرتی اور پائجامہ پہنے کافی ہینڈسم نظر آئے۔ ریمپ پر الگ الگ پوز میں انکی فوٹو وائرل ہورہی ہے۔

فیشن شو سے کرینہ اور کارتیک کی یہ شاندار تصویریں فینس کو کافی پسند آرہی ہیں۔ بتادیں کہ یہ پہلی بار نہیں جب یہ دونوں اسٹارس ایک ساتھ ریمپ واک کررہے ہیں۔ کرینہ کپور خان اور کارتیک آریان اس سے پہلے بھی منیش ملہوترا کے لیے ریمپ واک کرچکے ہیں۔ دونوں نے 2018 میں سنگاپور میں منیش کے ڈیزائنس کو پیش کیا تھا۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ جلد ہی لال سنگھ چڈھا فلم میں نظر آنے والی ہے۔ اس فلم میں وہ عامر خان کے ساتھ کاسٹ کی گئی ہے۔ وہیں کارتیک کی آنے والی فلم میں وہ لو آج کل ہے۔ اس میں کارتیک اور سارہ علی خان ایک دوسرے کے مقابلے نظر آنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like