Type to search

فیشن

کرینہ کپور خان نے شیئر کیا فیٹنس منتر، حاملہ خواتین کے لیے کیا ہے سب سے ضروری

کرینہ کپور فیٹنس منتر

فیشن ڈسک،26 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان جلد ہی دوسری بار ماں بننے والی ہے- اس دوران وہ اپنی صحت کا پورا خیال رکھ رہی ہے- پریگننسی کے دوران کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی

تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہے- ایسے میں انہوں نے یوگا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کئی تصویریں شیئر کی ہے- انہوں نے تصویروں میں اپنا بے بی بمپ بھی دیکھایا ہے- انکی یہ تصویر لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے-

بتادیں کہ کرینہ نے ایک سپورٹس برانڈ کے لیے پریگننسی فوٹو شوٹ کرایا ہے- جسکے بعد انکی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

بتادیں کہ کرینہ نے #PUMAxKareena کلکشن لانچ کیا ہے- اپنی تصویروں میں انہوں نے برانڈ کے کپڑے پہن رکھے ہیں- فوٹو کیپشن میں انہوں نے لکھا، “اے لٹل بٹ آف یوگا، اے لٹل بٹ آف کلیم” یعنی تھوڑا – سا یوگا اور تھوڑا سکون، اپنے کیپشن کے ذریعہ سے وہ بتانا چاہتی ہے کہ حاملہ خواتین کے لیے یوگا کرنا فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے-

کرینہ کپور کی پیدائش 21 ستمبر 1980 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد رندھیر کپور  اور والدہ ببیتا اور بہن کرشمہ کپور ہے جو ایک مقبول اداکارہ ہے۔ کرینہ کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز سال 2000 میں آئی فلم ریفیوجی سے کیا۔

بتادیں کہ کرینہ کپور دوسری بار بچے کو جنم دینے والی ہے، انکے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش 20 ڈسمبر 2016 کو ممبئی کے بریج کینڈی ہاسپٹل میں ہوئی تھی-

بتادیں کہ کرینہ کپور سیف علی خان کی دوسری بیوی ہے، سیف نے سال 2012 میں کرینہ سے شادی کی تھی–
حمل کے دوران روزآنہ یوگا آپ کو تندرست رکھتا ہے اور ڈیلیوری کے دوران دماغ اور جسم کو بھی مرکوز رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے-

روزآنہ یوگا کرنے سے آپ کا جسم فنکشنل رہتا ہے اور حمل میں عام طور پر ہونے والے مسائل جیسے قبض اور الٹی آنے سے بھی بچتا ہے- روزآنہ یوگا کرنے سے جسم سے تناؤ نکل جاتا ہے جس سے ڈیلیوری آرام سے ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے-

کرینہ کپور نے ‘اشوکا’ ، ‘چمیلی’ ، ‘کبھی خوشی غم’ ، ‘دیو’ ، ‘اومکارا’ ، ‘ڈان’ ، ‘3 ایڈیٹ’ ، ‘باڈی گارڈ’ ، ‘تلاش’ ، ‘بجرنگی بھائی جان’ ، ‘اُڑتا پنجاب’ جیسی فلمیں کی ہے۔

Tags:

You Might also Like