Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور ‘سوتیلی ماں’ کے ٹیگ سے ہے پریشان ہیں

کرینہ کپور

فلمی ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرینہ کپور خان ان دنوں کافی بحث میں ہے ۔ اسکی وجہ حال ہی میں انکی وہ حاص بات چیت ہے جہاں پر انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کو لیکر بیباک بات کی ہے۔ کرینہ کپور خان نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کے بعد سوتیلی ماں کے ٹیگ پر بھی بات کی ہے۔ کرینہ شروع سے ہی اپنی رائے رکھنے میں بیباک رہی ہے۔

کرینہ کپور جلد ہی عرفان خان کی فلم انگریزی میڈیم میں پولیس افسر کے رول میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے پہلے سال 2019 میں اکشے کمار کےساتھ انکی گڈ نیوز ریلیز ہوئی۔ جو کہ سپر ہٹ رہی۔

ایک انٹرویو میں کرینہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایک دیوا ہونے کی اس امیج سے لڑائی لڑئی ہے۔ مجھے نہیں پتہ یہ کہاں سے شروع ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ’پو‘ کے کردار سے شروع ہوا اور یہ وہیں پر ختم ہوا۔ لوگ ہمیشہ مجھے اسی طرح سے سوچتے ہیں۔ شروع میں مجھے بہت غصہ آتا تھا لیکن اب مجھے دیوا کے ٹیگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بالی ووڈ میں دھیرے دھیرے اپنی پہچان بنا رہی ہے۔ سارا اور کرینہ کے درمیان اچھی باؤنڈنگ دیکھی گئی ہے۔ کئی بار کرینہ سے سوال پوچھا جاتا رہا ہے کہ سوتیلی ماں ہونے کے ناطے انکا سارا کے ساتھ کیسا رشتہ ہے۔ اب کرینہ نے اس پر کہا کہ لوگ اب بھی مجھے سوتیلی ماں  کہتے ہیں اور مجھے اس بات کی کوئی معلومات نہیں ہے کیونکہ ایسا نہیں ہے۔ میں اپنے زندگی کو اس طرح نہیں دیکھتی اور مجھے لگتا ہے کہ ایسا کسی کو بھی نہیں کرنا چاہیے۔

Tags:

You Might also Like