Type to search

صحت

کرینہ کپور کی ڈائیٹیشین روجوتا دیوکر نے ہیلتھ ٹپس

kareena-kapoor

ہیلتھ ڈسک،26جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بالی ووڈ اسٹار اپنی صحت کو لیکر کافی فکر مند رہتے ہیں۔ اور وقت پر کھانا اور ڈرنکس استعمال کرتے ہیں۔ انکی ڈائٹ اور ورزش کو لیکر انکے ڈائیٹیشینسٹ اس پر کام کرتے ہیں اور انکی صلاح کو ایکٹرس مان کر چلتے ہیں تبھی وہ اتنے فٹ اور تندرست نظر آتے ہیں۔ کافی عمر ہونے کے باوجود بھی وہ نوجوان نظر آتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ڈائیٹیشین روجوتا دیوکر نے لوگوں کو کھانسی ، زکام اور فلو سے بچنے کا گھریلو علاج بتادیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق میں ایک پوسٹ لکھا ہے اور اسے ٹیوٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، کھانسی ، زکام اور فلو کے لیے گھریلو نسخے، روجوتا دیوکر نے بتایا ہے کہ موسمی پرڈیوس، مسالے اور گھی ہمارے روایتی کھانے کی بنیاد ہے۔ اور ان سے ہم کئی بیماریوں کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

روجوتا دیوکر نے کھانسی، زکام اور فلو سے بچنے کا جو طریقہ بتتایا ہے وہ اسطرح ہے۔

پہلا ۔ گھی، سوکھا ادرک، ہلدی ، گڑ کو برابر مقدار میں ملا کر صبح اور رات کو استعمال کریں۔
دوسرا۔ ناشتے میں راگی اور ڈوسہ لے۔
تیسرا ۔ مڈ مارننگ میں کاجو اور گڑ کا استعمال کریں۔
چوتھا ۔ لنچ میں مونگ دال کے ساتھ ہر روز چاول اور گھی کا استعمال کریں۔
پانچواں ۔ شام کو پوہا ۔ دودھ ، انڈے اور ٹوسٹ، گھر میں جمائی دہی اور پوہا لے۔
چھٹا ۔ رات کو ڈنر میں دال کھیچڑی ، مچھلی اور کلیت، چاول اور گھی لیں۔
ساتواں ۔ ادرک ، نیمبو شہد چائے یا کشمیری کاوا کیسر کے ساتھ اس میں ادرک اور بادام ہو۔ ایسا اسپیشل ڈرنک کا استعمال کریں۔
بتادیں کہ کرینہ کپور کی ڈائیٹیشین روجوتا دیوکر کی صلاح سے کرینہ کپور نے زیرو سائز فیگر کو حاصل کیا تھا۔ اسکے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ اننت امبانی نے انکی صلاح کو مان کر ہی اپنا وزن کم کیا تھا۔

فوٹو کرینہ کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like