Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور برتھ ڈے اسپیشل : اپنے بے باک انداز سے بالی ووڈ میں مقام بنایا

کرینہ کپور

فلمی ڈسک،21 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک کرینہ کپور خان آج اپنی 40ویں سالگرہ ہے۔ کرینہ ‘اشوکا’ ، ‘چمیلی’ ، ‘کبھی خوشی غم’ ، ‘دیو’ ، ‘اومکارا’ ، ‘ڈان’ ، ‘3 ایڈیٹ’ ، ‘باڈی گارڈ’ ، ‘تلاش’ ، ‘بجرنگی بھائی جان’ ، ‘اُڑتا پنجاب’ جیسی فلمیں کی ہے۔ کرینہ نے تینوں خان عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ سیف علی خان، شاہد کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

کرینہ کپور کی پیدائش 21 ستمبر 1980 کو ممبئی میں ہوئی۔ انہیں بیبو کے نام سے بھی بلایا جاتا ہے۔ انہیں اداکاری کے جوہر وراثت میں ملے۔ ان کے والد رندھیر کپور  اور والدہ ببیتا اور بہن کرشمہ کپور ہے جو ایک مقبول اداکارہ ہے۔

کرینہ کپور نے جمنا بائی نرسی اسکول اور ویلہم گرلز اسکول، دہرادون سے اسکولی تعلیم حاصل کی۔ جبکہ مٹھی بائی کالج سے گریجویشن کیا۔

سال 2007 میں آئی امتیاز علی کی فلم جب وی میٹ کرینہ کپور کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی زبردست کیمسٹری دیکھی گئی۔ اور اسی فلم کے لیے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

کرینہ کو اداکارہ بننے کا شوق تھا کیونکہ گھر میں فلمی ماحول تھا۔ اکثر وہ کرشمہ کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جاتی تھی۔ اس وجہ سے ان کی دلچسپی فلموں کے لیے بڑھنے لگی۔

کرینہ کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز سال 2000 میں آئی فلم ریفیوجی سے کیا۔ اس فلم میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ نظر آئی۔ بتادیں کہ ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ نہیں ہوسکی۔ سال 2001 میں آئی تشار کپور اور کرینہ کی فلم مجھے کچھ کہنا ہے کرینہ کے کیریئر کی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔

کرینہ کپور خان کی موجودہ فلموں کی بات کریں تو حال ہی میں وہ انگریزی میڈیم میں نظر آئی تھی- اسکے علاوہ وہ عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں بھی نظر آنے و الی ہے-

سال 2006 میں کرینہ کپور نے 36 چائنا ٹاؤن اور اسکے بعد ایک کامیڈی فلم چپ چپ کے میں کام کیا دونوں ہی فلموں نے باکس آفس خراب مظاہرہ کیا۔ شاہ رخ خان کی فلم ڈان میں کرینہ کپور نے ہیلین کے گانے یہ میرا دل یار کا دیوانہ پر ڈانس کیا تھا۔ یہ گانا کافی مشہور ہوا تھا۔

سال 2004 میں کرینہ کی اداکاری کا اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے۔ اس برس کرینہ کی یووا، چمیلی، ہلچل اور اعتراض جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سدھیر مشرا کی ہدایت کاری میں بنی فلم چمیلی میں کرینہ نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ فلم میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

کرینہ کپور کو انکے فیشن کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اکثر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئے نئے فیشن اسٹائل میں فوٹو  شیئر کرتی رہتی ہے۔

سال 2001 میں کرینہ کپور سبھاش گھئی کی فلم یادیں میں نظر آئی، لیکن فلاپ ثابت ہوئی۔ کرینہ نے پھر فلم کبھی خوشی کبھی غم اور اجنبی جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی ریلیز ہوئی جو سپر ہٹ رہی۔

سال 2002 کرینہ کپور کے کیریئر کے لئے اہم سال ثابت ہوا۔ اسی تشار کپور کے ساتھ فلم جینا صرف میرے لئے اور ریتیک روشن کے ساتھ فلم مجھ سے دوستی کرو گے جیسی فلمیں ریلیز ہوئی ۔ جو ہٹ رہی۔ سال 2003 میں کرینہ نے فلم ساز سورج بڑجاتیا کی فلم میں ریتیک روشن کے فلم پریم دیوانی میں کام کیا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ایجنٹ ونود سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، سیف اور کرینہ کی اس فلم کو سری رام راگھون نے ڈائریکٹ کیا تھا- یہ 1977 میں اسی نام سے بنی فلم کا ریمیک تھی-

سال 2006 میں کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ فلم اومکارا میں نظر آئی جو اس سال کی ہٹ فلم تھی۔ یہ فلم وشال بھاردواج نے ہدایت کاری میں بنی، اس فلم کے لیے کرینہ کو زبردست اداکاری کے لیے فلم فیئر کا کریٹکس ایوارڈ ملا۔

انکے افیئر کی خبریں بھی کافی دنوں تک چلی۔ انکا افیئر شاہد کپور کے ساتھ لمبے وقت تک چلا۔ بعد میں کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ اکتوبر 2012 میں شادی کرلی۔ انکا ایک بیٹا ہے تیمور علی خان جو ڈسمبر 2016 میں انکی پیدائش ہوئی۔ اب حال ہی میں خبر آئی کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہے۔

کرینہ کو کئی ایوارڈ ملے جیسے

بہترین فیمیل ڈیبیو ایوارڈ فلم ریفیوجی کے لیے، اسپیشل ایوارڈ فار چمیلی، بہترین اداکارہ (کریٹکس) ایوارڈ فلم دیو کے لیے، بہترین (کریٹکس)ایوارڈ فلم اومکارا کے لیے، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم جب وی میٹ کے لیے، بہترین معاون اداکارہ فلم وی آر فیملی کے لیے۔

اسکے علاوہ انہیں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی کے ایوارڈ بھی ملے جن میں اسٹار ڈیبیو آف دی ایئر ۔ فیمیل فار ریفیو جی، اسٹائل دیوا آف دی ایئر 2004، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم جب وی میٹ کے لیے، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم 3 ایڈیٹ کے لیے۔

Tags:

You Might also Like