Type to search

ٹی وی اور فلم

کرن ویر بوہرا سالگرہ اسپیشل: ٹی وی سے فلم تک کا کامیاب سفر

کرن ویر بوہرا

ٹی وی ڈسک،28 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرا 28 اگست کو اپنی 38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں- کرن ویر بوہرا کی پیدائش 28 اگست 1982 کو جودھ پور، راجستھان میں ایک ہندو گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام مہندر بوہرا اور والدہ کا نام مدھو بوہرا ہے- انکی بہن کا نام میناکشی بوہرا ہے- فلمساز مہندر بوہرا کے بیٹے اور پروڈیوسر رام کمار بوہرا کے پوتے ہیں-

انہوں نے اپنی تعلیم سڈنیہم سے مکمل کی- کرن ممبئی کے الفنسٹن کالج سے سائنس میں جونیئر کالج کیا، لیکن وہ بارہویں جماعت میں ناکام رہے- اسکے بعد وہ چرچ گیٹ کے سڈین ہیم کالج میں داخلہ لیا- اور بیچلر آف کامرس کیا- انہوں نے پنڈت ویرو کرشنن کے پاس دوسال تک کتھک ڈانس اسٹائل کی تربیت لی-

کرن ویر بوہرا کی فین فاولونگ بے حد زبردست ہے- کرن کا اصلی نام منوج بوہار ہے- انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں فلم تیجا میں شاندار ایکٹینگ کی تھی- اپنے کیریئر کی شروعات انہوں نے ٹی وی کے مقبول سیریل کسوٹی زندگی کے” سے کی تھی- اس سیریل میں وہ منفی کردار میں نظر آئے- اور لوگوں کے دلوں پر چھا گئے-

کرن ویر بوہرا ایک ٹی وی و فلم اداکار ہے- پروڈیوسر اور ڈیزائنر ہے- مشہور ٹی وی ادکاراؤں میں انکا شمار ہوتا ہے- انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات تیجا فلم سے کی تھی- انہوں نے سال 1990 میں فلم تیجا میں چھوٹے سنجے دت یعنی چھوٹے تیجا کا رول پلے کیا تھا-

اس فلم کو انکے فلم میکر والد مہندر بوہرا نے پروڈیوس کیا تھا- فلم کا اسکرین پلے بھی انہوں نے ہی لکھا تھا-
انہوں نے ٹی وی کسوٹی زندگی کے، دل سے دعا،،، سوبھگاوتی بھوا؟، شرارت، ناگین 2، اور قبول ہے، کے علاوہ فلم قسمت کنیکشن اور ممبئی 125کلومیٹر میں نظر آئے-

انہوں نے ریالٹی شو جھلک دیکھلا جا6، خطروں کے کھلاڑی ڈر کا بلاک بسٹر میں دیکھے- کرن ویر سال 2018 میں سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 12 میں دیکھے اور اس شو میں چوتھے رنر اپ رہے-

بوہرا نے سال 2006 میں ماڈل- وی جے تیجے سدھو سے بنگلورو میں شادی کی- کرن ویر بوہرا اور تیجے سندھو کی جوڑی ٹی وی انڈسٹری میں کافی مشہور ہے- دونوں کے درمیان تعلقات بحث میں رہتے ہیں- کرن ویر اور تیجے کی دو جوڑاں بیٹیاں ہیں-

کرن کی اہلیہ تیجے سدھو کی پیدائش 22 جنوری 1980 کو ہوئی- وہ ایک کینیڈا کی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ہوسٹ اور ریڈیو پریزنٹر ہے- تیجے سدھو نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز ٹیلی وژن سیریز شرارت سے کی تھی- انہوں نے پنجابی فلم تیرا میرا کی رشتہ سے ڈیبیو کیا- اسکے علاوہ وہ پنجابی ٹی وی شو کنا سونا تینو رب نے بنایا میں دیکھی- اسکے بعد خطروں کے کھلاڑی 5 میں نظر آئی- وہ تربیت یافتہ گھومر ڈانسر اور تھیٹر آرٹسٹ بھی ہے-

کرن ویر بوہرا نے تیجا، قسمت کنیکشن، لو یو سونیے، ممبئی 125 کلومیٹر، پٹیل کی پنجابی شادی، ہم سے تم سے پیار کتنا جیسے فلموں میں کام کیا- فلم قسمت کنیکشن میں کرن بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور اور ودیا بالن کے ساتھ نظر آئے۔

جبکہ انہوں نے ٹی وی سیریلس میں بھی کام کیا جن میں جسٹ محبت، سی آئی ڈی، اچانک 37 سال بعد، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کسم، شرارت، کسوٹی زندگی کے، ایک سے بڑھ کر ایک، پیا کے گھر جانا ہے، نچ بلیے 4، کبھی کبھی پیار کبھی کبھی یار، یہ ہے عاشقی، قبول ہے، جیسے کئی ٹی شو اور ریالٹی شو میں نظر آئے-
کرن سال 2020 میں زی5 کی ویب سیریز دی کسینو میں وکی کے رول میں دیکھے-