Type to search

قومی

کانگریس رہنما کپل سبل نے کہا – کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے جلد قومی منصوبہ بنائے حکومت

دہلی،25اپریل (بھاشا) کانگریس نے ہفتہ کو حکومت سے اصرار کیا کہ کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر منصوبہ بنائے جائے۔ پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے وقت میں معیشت کا لاک ڈاؤن ہوگیا ہے۔ اور ایسے میں حکومت کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ سے صحافیوں سے کہا، پی ایم مودی جی، آپ مشورہ دیجئے۔ لیکن کبھی کبھی کانگریس پارٹی کی صلاح بھی لے لیجیئے۔

کانگریس رہنما کے مطابق کوویڈ 19 کے بعد نیا ہندوستان بنانا ہے۔ ہم سب مل جھل کر ملک کو آگے بڑھائے۔ ان مسئلوں پر توجہ دیں جو ملک کو آگے بڑھانے والے ہیں۔ ان میں تعلیم اور صحت اہم مسئلہ ہیں۔ پی ایم مودی بتائیں کہ ان پر انکے منصوبے کیا ہیں۔ انہوں نے کہا، یہ کیسے ہوگا؟ ہم تو باہر کی کمپنیوں پر انحصار ہے۔ ذیادہ تر کمپنیاں تو باہر ہے۔ سبل نے کہا، خام تیل کی قیمت 20 ڈالر ہوگیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت وہی بنی ہوئی ہے۔ آپ اسکا فائدہ عوام کو کیوں نہیں دے رہے ہیں؟

Tags:

You Might also Like