Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم زویگاٹو بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش ہوگی

فلم زویگاٹو

فلمی ڈسک، 9 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کامیڈی کنگ کپل شرما ٹی وی پر اپنے شو دی کپل شرما کے ساتھ واپسی کررہے ہیں- اسکے ساتھ ہی وہ اپنی فلم زیگاٹو، کو لیکر بھی بحث میں ہے-

 

اپلاز انٹرٹینمنٹ اور نندیتا داس کی ہداتی میں بنی فلم زویگاٹو کو 27ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایشیائی پریمئر کے لیے منتخب کیا گیا ہے- کپل شرما کی اس فلم کو اے ونڈو آن ایشین سینما سیکشن کے تحت دیکھایا جانا ہے-

 

 

نندیتا داس کی ہدایت کاری میں اس فلم کو اس سے پہلے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دیکھایا جاچکا ہے- فلم ریلیز سے پہلے ہی لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہورہی ہے-

 

فلم زویگاٹو، کی کہانی ایک فلور مینجر کی زندگی پر مبنی ہے، جس نے کورونا وبا کے دوران اپنی نوکری کھو دی اور بعد میں ڈیلیوری بوائے کا کام کرنا شروع کیا- فلم میں کپل شرما اہم کردار نبھا رہے ہیں-

 

فلم ‘زویگاٹو’ میں کپل شرما ایک فیکٹری کے سابق فلور مینیجر کے طور پر نظر آئیں گے جو وبائی امراض کے دوران اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے بعد وہ فوڈ ڈیلیوری رائڈر کے طور پر کام کرتے ہیں اور اس کے بعد اس کی زندگی ریٹینگ (درجہ بندی) اور انٹینسو کے درمیان جدوجہد کرتی ہے-

ایسے میں کپل کو سپورٹ کرنے کے لیے انکی گھریلو بیوی ایک ڈر کے ساتھ کئی الگ الگ کام کے مواقع تلاش کرتی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

کپل شرما کی بات کریں تو وہ ان دنوں دی کپل شرما شو کے نئے سیزن کو لیکر ایک بار پھر ٹی وی پر لوٹ رہے ہیں- اس سیزن میں پرانے کچھ ستارے نہیں ہیں، اور کچھ نئے فنکاروں کی انٹری ہوئی ہے-

 

یہ فلم زندگی کی جدوجہد کے بارے میں ہے لیکن چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے لمحات کا احاطہ کرتی ہے۔ صاف الفاظ میں کہے تو یہ فلم ‘عام’ لوگوں کی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کو دکھاتی ہے۔ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 5 اکتوبر سے 14 اکتوبر 2022 تک ہونے والا ہے۔

بتادیں کہ کپل شرما نے سال 2015 میں آئی فلم کس کس کو پیار کروں سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا-

Tags:

You Might also Like