Type to search

ٹی وی اور فلم

کنڑ کی سپرہٹ فلم ‘ڈیئر دیا’ ہندی میں ہوگی ریلیز

فلم ڈیئر دیا

فلمی ڈسک، 1 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہم جنوبی ہند کی فلموں کو انکے اصل شکل میں کتنا بھی پیار کریں، انکے ہندی ریمیک الگ طرح سے ہٹ ہوتے ہیں- ان دنوں سپر ہٹ کنڑ فلم ڈیئر دیا کا ہندی ریمیک لوگوں کے درمیان خوب سرخیاں بٹور رہا ہے-

فلم ڈیئر دیا کی صرف اناؤنسٹمنٹ نے ہی فینس کو پرجوش کردیا ہے- اگر آپ اس فلم کے بارے میں اور جاننا چاہتے ہیں تو بتادیں کہ نیٹرکس انٹرٹینمنٹ نے 8 مارچ کو اپنے انسٹاگرام پر فلم ڈیئر دیا کا پہلا پوسٹر جاری کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

 

پوسٹر کے سامنے آنے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ اداکارہ مہیکا کشواہا دیا کے رول کو پھر سے نبھائیں گی، جبکہ روہت کے رول کو اجول شرما کریں گے، اسکے ساتھ ہی پرتھوی امبر پہلے ریلیز ہوئی فلم دیا سے اپنے رول کو پھر سے دہراتے ہوئے دیکھے جائیں گے-

غور طلب ہے کہ فلم دیا سال 2020 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسکی تصوری کہانی سے ایک بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے تھے، اور اب اسی اسکرپٹ کو اور زیادہ متاثر کن ڈائیلاگ اور گانوں کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا-

بتادیں کہ کہانی ایک نوجوان روحانی لڑکی کی ہے، جسے اپنے سینئر روہت سے پیار ہوجاتا ہے اور اسے اپنے پیار کو قبول کرنے میں تین سال لگ جاتے ہیں-

کنڑ میں ریلیز ہوئی اس فلم دیا میں خوشی روی نے دیا سوروپ کا کردار نبھایا، پرتھوی امبر نے ادی، اور دکشیت شیٹی نے روہت کا کردار نبھایا-

کنڑ فلم دیا ایک رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جسے کے اشوک نے ڈائریکٹ اور ڈی کرشنا چیتنیا نے پروڈیوس کیا-

کون ہے اداکارہ خوشی روی؟

خوشی روی کی پیدائش 31 جنوری 1993 کو بنگلور میں ہوئی، وہ زیادہ تر کنڑ فلموں میں نظر آتی ہے- انہوں نے کنڑ فلم دی گریٹ اسٹوری آف سوڈا بڈی سے ڈیبیو کیا- سال 2014 میں تیلگو فلم الا ایلا سے کیریئر کی شروعات کی- انہیں کنڑ فلم دیا کے لیے جانا جاتا ہے-