Type to search

ٹی وی اور فلم

کنڑ اداکار چرنجیوی سرجا کا 39 سال کی عمر میں انتقال

فلمی ڈسک،7جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کنڑ اداکار چرنجیوی سرجا کا انتقال ہوگیا۔ چرنجیوی سرجا 39سال کے تھے اور انکا اتنقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہفتہ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن انہیں نہیں بچایا جاسکا۔ چرنجیوی سرجا کا انتقال آج شام ہوا ہے۔

فلم تجزیہ نگار رمیش بالا نے اپنے کنڑ ایکٹر چرنجیوی سرجا کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ٹیوٹ کیا، کنڑ ایکٹر چرنجیوی سرجا کا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے آج انتقال ہوگیا ہے۔ ۔۔حیران کن۔۔۔ وہ صرف 39 سال کے تھے۔ وہ ایکٹر دھرو سرجا کے بھائی تھے اور ایکٹر ارجن کے بھتیجے تھے۔ انکے خاندان کے ساتھ تعزیت ہے۔