Type to search

ٹی وی اور فلم

کنیکا کپور کا نیا گانا ‘جگنی 2.0’ ریلیز

جگنی 2.0

فلمی ڈسک،26 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2014 میں فلم راگنی ایم ایم ایس 2 کے سنی لیونی پر فلمائے گئے ‘بے بی ڈال’ سے اسٹار بنی کنیکا کپور اپنا نیا گانا جگنی 2.0 پیش کیا ہے۔

مشہور سنگر کنیکا کپور مداحوں کے درمیان اپنا نیا گانا لے کر آئیں ہے۔ اس گانے کا نام ‘جگنی 2.0’ ہے۔ کنیکا کپور کا یہ گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر ہنگامہ برپا کررہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanika Kapoor (@kanik4kapoor)

 

کنیکا کپور کے گانے ‘ جگنی 2.0 ‘ کو ابھی تک 45 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ کنیکا کپور کے ساتھ ۔ساتھ ممجی اسٹرینجر نے گانے میں پرفارم کیا ہے۔ لیان روز اور ممجی اسٹرینجر کا میوزک ہے، جبکہ کنیکا کپور نے ہی گانے کو کمپوز کیا ہے۔

کنیکا کپور جگنی جی گانے سے مشہور ہوئی تھی اور یہ گانا اسکا اگلا ورژن ہے، کنیکا کپور کا گانے میں راکینگ انداز نظر آرہا ہے۔ جگنی 2.0 گانے کو زی میوزک کمپنی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ جب ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے پھیل رہے تھے تب کنیکا کپور پہلی مشہور شخصیت تھی، جنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کنیکا کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی لیکن وہ انگلینڈ کی رہائشی ہے۔ کنیکا کپور کی شروعاتی پڑھائی لکھنؤ کے مشہور اسکول لورٹو کانونٹ سے ہوئی ہے اور انہوں نے بھتکھنڈے میوزک یونیورسٹی سے سنگیت میں پی جی کی – بچپن سے ہی گانے کا شوق رکھنے والی کنیکا 15 سال کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو پر پروگرام پیش کرچکی ہے-

سال 1997 میں کنیکا جب 18 سال کی تھی تب این آر آئی بزنیسمن راج چانڈوک سے انکی شادی ہوئی تھی اور انکے تین بچے بھی ہوئے۔ لیکن 2012 میں انکا طلاق ہوگیا۔

کنیکا کپور نے اپنے مشہور گانے بے بی ڈال، کے لیے بہترین ویمن پلے بیک کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور دی گلوبل انڈین ایوارڈز (جی آئی ایم اے) 2015 جیتا۔ کنیکا ہندی سینما میں گانے بے بی ڈال گانے کے لیے مشہور ہے۔

کنیکا کپور گانے ’چٹیاں کلیاں (فلم ۔ رائے)، لولی (فلم ۔ ہپی نیو ایئر)، دیسی لک (فلم ۔ ایک پہلی لیلا)، پریمیکا (فلم ۔ دل والے)، ڈا ڈا ڈاسے (فلم ۔ الٹا پنجاب) جیسے گانے گا چکے ہے۔

Tags:

You Might also Like