Type to search

ٹی وی اور فلم

کنیکا کپور کی چوتھی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ میں بھی مثبت

فلمی ڈسک،29مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کنیکا کپور کو لیکر حال ہی میں بڑی خبر آئی ہے۔ حال ہی میں انکا چوتھا میڈیکل ٹیسٹ ہوا ہے جو کہ مثبت آیا ہے۔ اس سے پہلے کنیکا کپور کا تیسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکا کپور ان دنوں لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ میں شریک ہے۔ کنیکا کی اس چوتھی رپورٹ سے انکا خاندان کافی پریشان ہے۔ سنگر کنیکا کپور 20 مارچ کو ہاسپٹل میں شریک ہوئئی تھی۔
بتادیں کہ کنیکا کپور کے علاوہ انکے رابطے میں آئے 262 لوگوں میں سے 60 لوگوں کی میڈیکل رپورٹ منفی آئی ہے۔ بالی ووڈ سنگر گذشتہ 9 مارچ کو لندن سے ممبئی لوٹی تھی۔ اسکے بعد وہ لکھنؤ گئی اور کئی پارٹیوں میں بھی شامل ہوئی۔ کنیکا کپور کی لاپرواہی کو لیکر اتر پردیش میں ان پر کئی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

بتادیں کہ سنگر کنیکا کپور پر کورونا وائرس کو لیکر لاپرواہی برتنے کے لیے یوپی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ سنگر کنیکا کپور کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی ہے۔ لیکن اب وہ انگلینڈ کی رہائشی ہے۔ 1997 میں کنیکا جب 18 سال کی تھی تب این آر آئی بزنسمین سے شادی ہوئی تھی اور انکے تین بچے ہیں بھی ہے۔

فوٹو : کنیکا کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like