Type to search

ٹی وی اور فلم

کنیکا کپور کورونا متاثرہ لوگوں کی مدد کریں گی، عطیہ کریں اپنا پلازما

فلمی ڈسک،28اپریل (بھاشا) مشہور بالی ووڈ سنگر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ٹھیک ہوئی کنیکا کپور نے پیر کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اپنا پلازما دینے کا فیصلہ کیا۔ اسکے لیے انہوں نے پیر کی شام کو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں اپنا خون کا ٹیسٹ کے لیے دیا۔

اگر انکے ٹیسٹ ٹھیک آئے تو پیر یا منگل کی صبح انکا 500 ملی لیٹر پلازما کے جی ایم یو ڈاکٹر نکلالیں گے۔ کے جی ایم یو کی بلڈ ٹرانسفیوژن میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر تولیکا چنرا نے بتایا کہ سنگر کنیکا کپور نے پیر کو انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں سے اپنا پلازما عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اسکے بعد انہیں بلا کر خون کے نمونے ٹیسٹ لیا گیا۔

ڈاکٹر نے آگے کہا کہ خون کے ٹیسٹ میں سب کچھ ٹھیک پایا گیا تو اسکے بعد انہیں پیر کی شام یا منگل کی صبح پلازما عطیہ کرنے کے لیے بلایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کے جی ایم یو میں کورونا سے ٹھیک ہوئے تین مریض اپنا پلازما عطیہ کرچکے ہیں۔ کنیکا کپور چوتھی کورونا سے ٹھیک ہوئی مریض ہے جو اپنا پلازما کے جی ایم یو کو عطیہ کریں گی۔

بتادیں کہ سنگر کنیکا کپور 10 مارچ کو لندن سے ممبئی آئی تھی اور 11مارچ کو اپنے خاندان سے ملنے لکھنؤ آئی تھی۔ 14اور 15 مارچ کو لکھنؤ میں منعقد کچھ پارٹیوں میں کنیکا نے شریکت کی تھی۔ ان میں اترپردیش کے وزریر صحت جے پرتاپ سنگھ ، راجستھان کے سابق وزیراعلی اور انکے ممبرپارلیمنٹ وغیرہ شامل تھے۔ جسکے بعد گلوکارہ پر معلومات چھپانے کا الزام عائد کیے گئے۔

Tags:

You Might also Like