Type to search

ٹی وی اور فلم

کنگنا راناوت نے خود لکھی نظم اور اسے آواز بھی دی

کنگنا رناوت

فلمی ڈسک،18مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے درمیان جب لوگوں کو اپنے لیے وقت مل پا رہا ہے تو ہر کوئی گھر پر رہ کر کچھ الگ اور کریٹیو کرنے کی سوچ رہے ہیں، حال ہی میں سلمان خان نے اپنی آواز میں خود کے یوٹیوب چینل پر دو گانے لانچ کیا تو وہیں کٹرینہ کیف گیتار بجاتے دیکھی گئی-

اسی درمیان بالی ووڈ کوئین کنگنا راناوت نے بھی ایک نظم لکھی ہے، بتادیں کہ کنگنا لاک ڈاؤن میں اپنا پورا وقت منالی میں واقع گھر پر گذار رہی ہے- اسی دوران کنگنا نے نظم لکھ کر اپنی اسے اپنی آواز دی ہے- کنگنا کی ٹیم نے انسٹاگرام پر اسے پوسٹ کیا ہے- جس میں کنگنا کی نظم آسمان کی جھلک دیکھائی دے رہی ہے-

کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نظم ’آسمان‘ کی ایک جھلک پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ’’ایک فنکار (کنگنا رنوت) کے دل سےسیدھے اس کی آواز میں ایک نظم۔ کل آسمان پہونچنا ہے‘‘۔

کنگنا راناوت تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلی جے للیتا کی بائیوپک ’تھلاوی‘ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہندی ، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے علاوہ وہ فلم ’تیجس‘ میں ایک ائیرفورس پائلٹ کے کردار میں بھی دکھائی دیں گی۔

Tags:

You Might also Like