Type to search

ٹی وی اور فلم

یومیہ مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئیں کنگنا

ممبئی ، 22 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا اور اپنی آنے والی فلم تھلائیوی کے یومیہ مزدوروں کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے پہلے کنگنا تھلائیوی کی شوٹنگ کررہی تھی۔ جس میں وہ تاملناڈو کی سابق وزیراعلی جے للیتا کا کردار نبھائیں گی۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سبھی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی۔ تو ان مشکل دنوں میں کنگنا فلم فیڈریشن کے ملازمین اور یومیہ مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔

کنگنا نے پانچ لاکھ فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا کو دیا ہے اور باقی 5 لاکھ فلم تھلائیوی کے یومیہ مزدوروں کے لیے۔

کورونا وائرس (کووڈ ۔19) پورے ہندوستان اور دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لوگوں کی روزی روٹی پر بھی اثر پڑا ہے۔

بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہی ہیں۔ اس فہرست میں کنگنا رنوت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

کنگنا نے فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا اور فلم ’تھلائیوی‘ سے وابستہ یومیہ مزدوروں کو 10 لاکھ روپے دے کر مالی مدد فراہم کی ہے۔

کنگنا نے فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا کے ریلیف فنڈ میں پانچ لاکھ روپئے بطور عطیہ دیئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پانچ لاکھ روپے ’تھلائیوی‘ سے وابستہ یومیہ مزدوروں کی مدد کے لئے دیئے ہیں ، جو ہر شخص کے اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں گے۔

فلم ’تھلائیوی‘ میں کنگنا تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للیتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایتکاری کا کام وجئے کررہے ہیں اور یہ تامل ، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہو گی۔

Tags:

You Might also Like