Type to search

بین الاقوامی

کملا ہیریس امریکی نائب صدر منتخب

واشنگٹن،8 نومبر(ِذرائع) ڈیموکریٹک پارٹی کی پنسلوانیا میں فتح کے ساتھ ہی امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں تمام خدشات دور ہوگئے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ہرا کر زبردست کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے بھی اپنی فتح کا اعلان کیا۔ بائیڈن کے علاوہ کملا ہیریس نے بھی جیت کے ساتھ تاریخ رقم کی۔

کملا ہیریس نے امریکی نائب صدر انتخاب جیت کر اپنے نام کئی ریکارڈ کرلیے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام امریکی اور پہلی ایشیائی امریکی بن گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ 77 سالہ جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ بائیڈن کے دوسرے مدت کی امید نہیں ہے، اس لیے 56 سالہ کملا ہیریس 2024 میں ڈیموکریٹک امیدوار ہوسکتی ہے۔
بتادیں کہ کملا ہیریس کے والدین ہندوستان اور جمیکا سے آئے تھے۔ کملا نے اپنی پارٹی کی طرف سے 2020 کے صدر کے لیے نامزدگی کیا تھا اور پارٹی کے دوسرے امیدواروں بائیڈن اور دیگر کا مقابلہ کیا تھا۔ حالانکہ وہ پچھلے سال ڈسمبر سے صدر عہدے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

ہند نژاد کملا ہیریس نے بھی انتخابات میں جیت کے ساتھ تاریخ بنائی ہے۔ ہندوستان کے لیے بھی فخر کی بات ہے کہ ہند نژاد کی ایک خاتون امریکی نائب صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔
جیت کے بعد کملا ہیریس نے ٹیوٹ کرکے اپنی خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو بائیڈن اور میرے لیے اس انتخاب کے بہت زیادہ معنی ہیں۔ یہ امریکہ کی رح اور اسکے لیے لڑنے کی ہماری خواہش کے بارے میں ہے۔ آگے بہت کام ہیں۔ آئے شروع کریں۔

Kamala Harris
@KamalaHarris
This election is about so much more than @JoeBiden or me. It’s about the soul of America and our willingness to fight for it. We have a lot of work ahead of us. Let’s get started.
Tags: