Type to search

ٹی وی اور فلم

منی رتنم کی فلم ٹھگ لائف میں نظر آئیں گے کمل ہاسن

فلم ٹھگ لائف

فلمی ڈسک، 8 نومبر (اردو پوسٹ) کمل ہاسن نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ دیا، اپنی نئی فلم ٹھگ لائف کا اعلان کر دیا۔ کمل ہاسن اور منی رتنم نائکن کے قریب 36 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے۔

 

 

فلم سے کمل ہاسن کا فرسٹ لک پوسٹر بھی سامنے آگیا، جو فینس کو زبردست لگ رہا ہے-

 

 

ساؤتھ کے مشہور اداکارکمل ہاسن نے اپنی سالگرہ پر فینس کو ایک خاص گفٹ دیا ہے، انہوں نے اپنی نئی فلم کا اناؤنسمنٹ کردیا ہے- یہ فلم منی رتنم کے ساتھ ہوگی اور اسکا ٹائٹل ٹھگ لائف ہے-

 

 

 

سال 1987 کی کلٹ ایپک کرائم فلم نائکن کے 36 سال بعد کمل ہاسن اور منی رتنم ساتھ آئے ہیں- ایکٹر نے فلم سے اپنی جھلک بھی دیکھا دی ہے اور پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kamal Haasan (@ikamalhaasan)

کمل ہاسن کی نئی فلم ٹھگ لائف کے پوسٹر میں سب کچھ دھندلا نظر آرہا ہے- انہوں نے خود کو لبادے سے ڈھکا ہوا ہے اور پانچ لوگ بھی کھڑے نظر آرہے ہیں- جسکی شکل نہیں دیکھ رہی ہے اور ہتھیار ضرور ضرور نظر آرہے ہیں-

 

 

 

اس فلم میں کمل ہاسن کے علاوہ تریشا کر شن ، دلکر سلمان ، ناصر ، ابھیرامی، اور جیام روی جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔

 

 

اس ویڈیو میں کمل کہتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے انہوں نے میری پیدائش کے وقت ہی میری پیشانی پر لکھا تھا کہ شکتی ویل نا ٹکر ایک مجرم، ایک غنڈہ ہے، یاکوزا ہے۔

 

 

کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ یہ فلم پروڈیوس بھی کی ہے۔“ موسیقی اے آر رحمان دیں گے۔

 

 

 

ٹھگ لائف کے علاوہ کمل ہاسن انڈین 2 میں بھی ایکٹینگ کریں گے، جو شنکر کی 1996 کی بلاک بسٹر ایکشن فلم کی اگلی کڑی ہے-

 

 

 

 

فلم انڈین 2 آئندہ سال 12 اپریل 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی- اس میں کاجل اگروال ، سدھارتھ اور راکل پریت سنگھ بھی ہیں-

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like