Type to search

ٹی وی اور فلم

کاجول نے ’فادرز ڈے‘ پر اپنے والد کو یاد کیا

kajol pays tribute to father shomu mukherjee

فلمی ڈسک،21 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فادرس ڈے پر اپنے والد کرتے ہوئے فوٹو شیئر کی ہے- اور جذباتی پیغام لکھا- کاجول نے سوشل میڈیا پر والد کی یاد میں ایک پوسٹ شیئر کیا ہے- والد کو خراج عقیدت دیتے ہوئے کاجول نے بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو بھی شیئر کیا ہے- آپ کو بتادیں کہ آج شومُو مکھرجی کی یوم پیدائش ہے- اس موقع پر کاجول نے والد کے لیے ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے-

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فادر ڈے (21 جون) سے ایک دن قبل اپنے والد کی یاد کرتے ہوئے پیغام دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت سی دلچسپ پوسٹس شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی ہے۔

 

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کاجول لکھتی ہے کہ آج میں سبھی فادرس سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی بیٹی کو ایک تحفہ دیں، بھروسے کا- یہ ایک جادوئی الفاظ ہے- بیٹیوں میں اتنا بھروسہ کریں کہ دنیا میں وہ صرف اسی کو دیکھیں، کبھی بھی کم کے لیے تیار نہ ہو- سوسائیٹی کی طرف سے خود پر کوئی دباؤ نہ محسوس کریں، خاندان اور باقی کی چیزوں کے لیے بھی انہیں طاقت دیں خود پر بھروسہ کرنے کی-

 

انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے اپنے والد کے ساتھ گزارے کئی لمحات شیئر کیے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے وقت کاجول نے سبھی والدوں کے لئے ایک ضروری پیغام بھی دیا ہے۔

 

آپ کو بتادیں کہ کاجول کے والد ڈائریکٹر ، پروڈیوسر اور رائٹر تھے- انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی- اس میں پتھر کے انسان ، سنگ دل صنم اور ننہا شکاری جیس فلمیں ہیں- انہوں نے تنوجا سے شادی کی- کاجول اور تنیشا مکھرجی انکی دو بیٹیاں ہیں-

Tags:

You Might also Like