Type to search

ٹی وی اور فلم

پوجا روپاریل : اتنی بدل گئی ہے دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی چھٹکی

پوجا روپاریل

بالی ووڈ کی ہٹ فلموں میں سے ایک دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں کاجول کی چھوٹی بہن کا اہم کردار نبھانے والے چھٹکی  ( پوجا روپاریل ) کیا آپ کو یاد ہے؟


فلمی ڈسک، 29 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، کاجول کی سپر ہٹ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے، آج بھی اپنی کہانی، گانے اور فلم کا ہر کردار آج بھی مشہور ہے۔ اس فلم سے کاجول کی بہن راجشری عرف چھٹکی بھی کافی مشہور ہوئی۔

سال 90-1980 کے دور کے گانے ، فلم ، ایکٹرس سبھی کا ایک الگ ہی جھلک دیکھائی دیتی ہے۔ ایسے میں اس دہائی میں کئی چائلڈ آرٹسٹ نے بھی اپنی ایکٹینگ سے لوگوں کا دل جیتا تھا۔ ان میں چھٹکی عرف پوجا روپاریل بھی ایک ہے۔ جو چند فلمیں کرنے کے بعد پردے سے دور ہے۔

کیا آپ کو یاد ہے چھٹکی عرف راجشری سنگھ جس نے فلم میں کاجول کی بہن رول ادا کیا تھا۔

پوجا روپاریل کی پیدائش 21 نومبر 1980 کو ہوئی۔ انکے والد کا نام سدھیر رام داس روپاریل اور والدہ سنیتا روپاریل ہے۔ انکی ایک بہن بھاونا روپاریل ہے۔

بتادیں کہ پوجا روپاریل ، سوناکشی سنہا کی بہن بھی لگتی ہے۔ پوجا اور سوناکشی کی ماں آپس میں بہنیں ہیں۔

انہوں نے ممبئی کے اتپال شنگھوی اسکول سے اسکولی تعلیم حاصل کی، اور ممبئی کے مٹھی بائی کالج اور ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی سے پڑھائی کی۔ پوجا نے سائیکولوجی میں بی اے کیا۔ اور انڈسٹریل سائیکولوجی میں ایم اے کیا۔

پوجا روپاریل ٹی وی کے کئی اشتہارات میں مختلف برانڈ کے لیے کام کیا۔

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں راج اور سمرن کے علاوہ اگر کسی نے ناظرین کے درمیان خاص جگہ بنائی تو وہ ہے راجشری عرف چھٹکی۔

فلم میں انہیں مضحکہ ، مضبوط اور خوبصورت لڑکی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر پوجا روپاریل کی ٹرانسفرمیشن فوٹوز وائرل ہورہی ہے۔ انکے فینس فوٹوز کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں کاجول اور شاہ رخ کے علاوہ امریش پوری، فریدہ جلال، ستیش شاہ، انوپم کھیر اور مندرا بیدی سمیت کئی اہم کردار تھے۔

دراصل، فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں اداکارہ کاجول کی چھوٹی بہن چھٹکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے خوب سرخیاں بٹوری تھی۔

جیکی شراف کی فلم کنگ انگل، سے ڈیبیو کرنے والی پوجا روپاریل اب کافی گلیمرس دیکھنے لگی ہے۔

فلم میں مس راجشری عرف چھٹکی کا کردار نبھا کر لائم لائٹ میں آئی پوجا، سال 1995 سے اب تک کافی بدل گئی ہے۔

پوجا روپاریل سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے۔ اور اکثر ٹیوٹر، فیس بک پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی ہے۔ کوئی شک نہیں کہ پوجا ٹی وی اور بالی ووڈ میں اچھا نام کما سکتی ہے۔

بتادیں کہ وہ معصوم چہرے والی چھٹکی اب 40 سال کی ہوچکی ہے۔ لمبے وقت سے پوجا نے کسی ہندی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔

پوجا روپاریل نے اپنی پہچان ایک سنگر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر بنائی ہے۔ پوجا ملٹی ٹیلنٹیڈ ہے۔

سنگر اور کامیڈین ہونے کے علاوہ وہ اسکرپٹ رائیٹنگ بھی کرتی ہے۔ ساتھ ہی پوجا نے آکیڈو مارشل آرٹس میں بھی تربیت لی ہے۔

اب وہ پروفیشنل طور پر بچوں کو مارشل آکیڈو مارشل آرٹس کی تربیت دیتی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں پوجا نے بتایا تھا کہ 13 سال کی عمر میں ہی انہیں شادی کے پرپوزل ملنے لگے تھے۔ انکا ای۔میل باکس ایسے پرپوزل سے بھرا رہتا تھا۔

حالانکہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کی ریلیز کے بعد لمبے عرصے تک انہوں نے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

سال 2015 میں انکی فلم ’ایکس: پاسٹ از پریزنٹ‘ ریلیز ہوئی تھی۔ جو کہ فلاپ رہی تھی۔

بتادیں کہ پوجا نے ٹی وی شو 24 کے علاوہ سال 2016 میں گجراتی فلم پیلا ادھی اکشر، میں لیڈ اداکارہ کے طور پر کام کیا تھا۔

پوجا روپاریل کہتی ہے کہ انہیں فلموں میں کبھی دلچسپی نہیں رہی، اس لیے انہوں نے اپنی پہچان فلموں سے دور ایک الگ انڈسٹری میں بنائی ہے۔

پوجا روپاریل نے سال 1993 میں ڈی ڈی میٹرو پر نشر ہوئے شو زبان سنبھال کے ، میں گڈی کا رول ادا کیا تھا۔