Type to search

ٹی وی اور فلم

کاجول بیٹی نیاسا کو بالی ووڈ میں لانچ نہیں کریں گی

kajol-nysa-bollywood

فلمی ڈسک،23جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر بحث شروع ہوگئی ہے- پہلے تو کئی اسٹارس نے بالی ووڈ کے مشہور ایکٹرس پر انگلی اٹھائی اور پھر اب نیپوٹزم کو لیکر سوشل میڈیا پر بحث چل رہی ہے- اور ایسے میں کاجول کا بیٹی کو لیکر کچھ باتیں سامنے آرہی ہے-

ان دنوں فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم کولیکر لوگ زبردست ناراض ہیں- سوشانت سنگھ کی موت کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر اسٹار کڈز اور انہیں لانچ کرنے والوں کو آن-فالو کرہے ہیں- ایسے میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر اپنے فینس سے بات چیت میں بیٹی نیاسا کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کو لیکر چونکانے والے جواب دیئے ہیں- سوال جواب کے دور میں ایک فین نے کاجول سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کو بالی ووڈ میں لانچ کریں تو انہوں نے جواب دیا، نہیں- پھر ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا خود نیاسا فلموں میں آنے کی خواہش مند ہیں- اس پر کاجول کا جواب نہیں میں آیا-

 

View this post on Instagram

 

30.12.18….15….infinite love ❤️credits @daanishgandhi

A post shared by Kajol Devgan (@kajol) on

 

اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیاسا ابھی صرف 17 سال کی ہیں اور ان کی بالی ووڈ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی نیاسا کی کافی اچھی فین فالوئنگ ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر آتے ہی وائرل ہوجاتی ہیں حالانکہ نیاسا کو لائم لائٹ پسند نہیں ہے ۔ نیاسا کو ان کے آؤٹ فٹس کے لئے کئی مرتبہ ٹرول کیا جاچکا ہے جس سے کاجول اور اجے دونوں کو کافی تکلیف پہنچی تھی۔

 

نوتن ، تنوجا ، کاجول ، تنیشا مکھرجی سبھی فلموں میں نام کما چکی ہیں- ویسے ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ان دنوں نیپوٹزم کے لیے لوگوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے کاجول بیٹی کے فلموں میں کام کرنے کی خواہش نہ ہونے کی بات کہے رہی ہو-

Tags:

You Might also Like