Type to search

ٹی وی اور فلم

کاجول برتھ ڈے اسپیشل: اپنی دمدار اداکاری سے بالی ووڈ میں جگہ بنائی

کاجول

ممبئی 4 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے خوبصورت اداکارہ کاجول اپنی سالگرہ 5 اگسٹ یعنی آج منا رہی ہے۔ کاجول کی گنتی ہندی سینما کی سپر اسٹار اور بڑے اداکاراؤں میں ہوتی ہے۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی آج بھی فلم شائیقین کی سب سے پسنیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور اداکاراؤں کو محض ’شوپيس‘ کے طور تعمال کیے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی، کاجول 5 اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہوئی اور کاجول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملی۔

کاجول بالی ووڈ کے فلمساز شومُو مکھرجی اور اداکارہ تنوجا کی بیٹی ہے۔ اور نانی شوبھنا سمرتھ بھی اداکارہ تھیں۔ ان کی چھوٹی بہن اداکارہ تنیشا ہے۔ تنیشا اپنی بہن اور ماں کے مقابلے بڑا مقام نہیں حاصل کرپائی۔ کاجول نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 1992 میں آئی فلم بے خودی سے کی تھی۔ اسکے بعد کاجول نے بالی ووڈ کی ایک سے بڑھ کر ایک فلموں میں اداکاری کی۔

گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ کاجو ل اکثراپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔

اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار کمل سدانا نے نبھایا لیکن کمزور اسکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
1993 میں انہیں عباس-مستان کی فلم ’بازیگر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ پوری فلم شاہ رخ خان پر مرکوز تھی لیکن کاجول نے اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھاکر ناظرین کومسحور کردیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

کاجول کو 6 فلم فیئر ملے، جن میں سے 5 بہترین ہیروئین کے ایوارڈ ملے، اداکارہ نے فلم گپت میں بابی دیول کے ساتھ کام کیا جس میں وہ منفی کردار نظر آئی۔ اس فلم کے لیے انہیں فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کاجول کو2011 میں پدما شری مل چکا ہے۔

اداکارہ نے 24 فروری 1999میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن سے شادی کرلی۔

ان کی بیٹی کا نام نياسا ہے اور ایک بیٹا جس کا نام یُگ ہے۔

انکی کی مشہور اور ہٹ فلموں میں بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، یہ دل لگی، عشق، دشمن، پیار کیا توڈرنا کیا، فنا اور مائی نیم از خان جیسی فلمیں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like