Type to search

ٹی وی اور فلم

کاجل راگھوانی کو چاہیئے سلمان خان جیسا شوہر

کاجل راگھوانی

فلمی ڈسک،25مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان پر کس لڑکی کا دل نہیں آیا ہوگا۔ 90کے دہائی سے لیکر آج تک سلمان خان کی کروڑوں دیوانی رہی ہے۔ جنہیں کھلے عام اپنے پیار کا انتظار کیا ہے لیکن سلمان خان پھر بھی بیچلر ہی ہیں۔ انکا نام کئی اداکاراؤں کے ساتھ جڑ چکا ہے لیکن کسی کے ساتھ بھی انکا رشتہ منزل تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ سلمان خان کی کروروں دیوانیوں میں سے ایک کاجل راگھوانی بھی ایک ہے۔

کاجل راگھوانی بھوجپوری انڈسٹری کا مشہور نام ہے۔ جنہوں نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس بار کا خلاصہ کیا ہے کہ سلمان خان ہمیشہ سے انکے کرش رہے ہیں۔ 90 کے دہائی میں انکی کئی فلمیں آئی تھی۔ جن میں وہ پریم کے طور پر دیکھے تھے۔ مجھے انکا وہ کیوٹ انداز کافی پسند تھا۔ مجھے نجی طور پر بھی ایسا ہی شوہر چاہیئے۔ جو سلمان خان کی طرح کیوٹ ہو۔

سلمان خان کا نام سن کر کاجل راگھوانی کے ذہن میں سب سے پہلا خیال کیا آتا ہے، یہ پوچھے جانے پر اداکارہ نے بتایا ، سلمان خان بہت اچھے انسان ہیں، جو اپنے خاندان کو کافی پیار کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں، جو انکی خاصیت ہے اور انہیں ویسا ہی بنے رہنا چاہیئے۔

کاجل کے فینس انکے شوہر کا نام گوگل پر کافی سرچ کرتے ہیں، اس بارے میں پوچھے جانے پر کاجل نے بتایا، ارے کہاں،،،، میرا کوئی شوہر نہیں ہے۔ میری شادی ہی نہیں ہوئی ہے تو شوہر کہاں سے آئے گا۔؟ مجھے ایسا شوہر چاہیئے جو میرا خیال رکھے۔ میری بات سنے اور مجھے خوب سارا پیار کریں، اسکے ساتھ ساتھ تھوڑا پیسے والا بھی ہو اور میرے ساتھ ہمیشہ دوست بن کر رہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کاجل کو اپنے خوابوں کا سلمان کب تک مل پاتا ہے؟

کاجل راگھوانی کی پیدائش 20 جولائی 1990 کو ہوئی۔ انہوں نے رہائی، سب سے بڑا مجرم، پٹنہ سے پاکستان، بھوجپوریا راجہ، مقدر، مہندی لگا کے رکھنا اور میں سہرا باندھ کے آونگا، جیسے فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like