Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم اسٹار سے ملنے کے لئے فین نے خرچ کیے 60 لاکھ، پھر پتہ چلا ہوگیا دھوکہ

نئی دہلی/3 اگسٹ(اردوپوسٹ) ہندوستان میں فلمی اسٹارس کے لیے دیوانگی ہوتی ہے کہ لوگ انکے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ کئی بار اسٹارس ایک جھلک پانے کے لیے تو کبھی انکے ساتھ فوٹو کلک کروانے کے لیے فینس سبھی حدیں پار کردیتے ہیں۔ ایسا کرنے میں کئی با رانہیں مشکلوں کاسامنا کرنا پڑجاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی واقع انڈین سینما کی مشہور اداکارہ کے فینس کے ساتھ ہوا اور انہیں اسٹار کے لیے دیوانگی کی وجہ سے قریب 60 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔

جی ہاں! ایک فین کو اپنی اسٹار سے ملنے کے چکر میں یہ نقصان ہوا ہے۔ اور اس اسٹار کا نام ہے کاجل اگروال ۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دل میں جگہ بنانے والی کاجل اگروال کے کئی دیوانے ہیں۔ ایسا ہی ایک فین اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ حالانکہ کسی نے کاجل اگروال سے ملانے کا دعوی کرکے اس سے قریب 60 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کردی۔

دراصل ہوا یوں کہ رام ناتھ پورم شہر کا ایک شخص کاجل اگروال سے ملنا چاہتا تھا اور اس وجہ سے انہوں نے انٹرنیٹ پر سرچ کیا اور ایک ویب سائٹ پر کاجل اگروال سے ملانے کا دعوی کیا جارہا تھا ۔ وہ بھی اسی چنگل میں پھنس گیا اور یہ ویب پیج کسی گینگ کے طرف سے چلایا جارہا تھا جو کاجل سے ملوانے کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرتے ہیں۔

اس گینگ نے فینس سے پہلے پچاس ہزار روپے کے لیے اور کاجل سے ملوانے کا دعوی کیا۔ اس گینگ نے ایسا ہی اسکے ساتھ کئی بار کیا اور لگاتار پیسے لوٹنے کا کام کرتے رہے۔ حالانکہ جب فین کو اپنے ساتھ دھوکہ ہونے کے بارے میں پتہ چلا تو اس نے احتجاج کیا۔ اسکے بعد گینگ اس کے پرسنل ڈیٹا میں موجود تصویروں کو لیک کرنے کی دھمکی دینے لگا اور اس سے پیسہ لوٹ لیے۔
فین کی مانے تو اس نے قسطوں میں 60 لاکھ روپے کی رقم گینگ کو دی ہے۔ اب معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like