Type to search

ٹی وی اور فلم

کائنات اروڑا برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں پہچان بنائی

کائنات اروڑا

فلمی ڈسک، 2 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ گرانڈ مستی سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کائنات اروڑا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے-

کائنات اروڑا کی پیدائش 2 ڈسمبر 1986 کو اترپردیش کے سہارنپور کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام مدن لال اروڑا ہے-

انہوں نے سہارنپور کے سینٹ میری ، اور نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی، کائنات نے بی اے تک تعلیم حاصلی-

چھ سال کی عمر میں ہی اداکارہ بننے کا خواب دیکھنے والی اداکارہ کائنات نے بالی ووڈ بلاک بسٹر کامیڈی فلم گرانڈ مستی سے ڈیبیو کیا-

آپ کو یاد ہوگا 90 کے دہائی کی مشہور اداکارہ دیویا بھارتی، وہ انکی کزن ہے۔ کائنات اب تک اسٹار ڈم حاصل نہیں کرپائی،

پنجاب کی کئی ہیروئنوں نے بالی ووڈ میں دستک دے کر فینس کے دلوں میں جگہ بنائی- کائنات اروڑا پنجابی فلموں کی خوبصورت اداکارہ ہے- انہوں نے پنجاب کے ساتھ ہی بالی ووڈ کی فلموں میں نظر آچکی ہے-

کائنات نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی- اسکے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا-

کائنات اروڑا ہندی کے ساتھ تامل فلموں میں بھی اپنی خوبصورتی کا جلوہ دیکھا چکی ہے- تامل فلم “منکتھا” کے ذریعہ انہوں نے ٹالی ووڈ میں بھی انٹری کی ہے-

کائنات سال 2010 میں ریلیز ہوئی اکشے کمار کی کامیڈی ڈرامہ ہندی فلم “کھٹا میٹھا” میں نغمہ “ایلا رے ایلا” میں خصوصی انٹری کی تھی- اس فلم کو پریا درشن نے ڈائریکٹ اور ڈھلن مہتا اور ٹوئنکل کھنہ نے پروڈیوس کیا- اس فلم میں اکشے کمار اور ترشا کرشنن لیڈ رول میں تھے-

کائنات اروڑا سال 2011 میں ایکشن کرائم تمل فلم “منکتھا” میں خصوصی انٹری کی- اس فلم میں اجت کمار لیڈ رول میں تھے، اس فلم کو وینکٹ پربھو نے ڈائریکٹ کیا تھا- اس میں انہوں نے کیمیو کیا-

کائنات اروڑا سال 2013 میں اڈلٹ کامیڈی ہندی فلم “گرانڈ مستی” میں “مرلو” کا کردار نبھایا- اس فلم کو اندر کمار نے ڈائرکٹ اور اشوک ٹھکریا نے پروڈیوس کیا تھا-

اس فلم میں آفتاب شیوداسانی، ویویک اوبرائے اور رتیش دیش مکھ ، اہم رول میں تھا- انکے علاوہ برونا عبد اللہ ، کرشمہ تنا ، سونالی کلکرنی، کائنا اروڑا، مریم زکریا اور منجاری فڈنیس جیسے اسٹار نظر آئے-

کائنات اروڑا کے مطابق، اس فلم کے لیے انہوں نے قریب 200 لڑکیوں کے ساتھ اڈیشن دیا تھا- قسمت سے انہیں یہ فلم مل گئی- انہوں نے اس فلم میں ویویک کے ساتھ کام کیا تھا-

سال 2015 میں جاسوسی ملیالم فلم میں “لیلیٰ او لیلیٰ” میں کائنات نے “لیلیٰ” کا کردار نبھایا- اس فلم کو جوشی نے ڈائرکٹ کیا تھا- اس فلم میں امالا پال ، موہن لال اہم رول میں تھے- جبکہ سپورٹنگ رول میں ستیہ راج، میتھو، راہول دیو اور کائنات اروڑا شامل ہے-

سال 2015 میں تیلگو اور ہندی فلم ” موگالی پوو/سیکرٹ” میں نظر آئی- اس فلم کو رام گوپال ورما نے ڈائرکٹ کیا تھا- اس فلم میں میرا چوپڑا ، سچن جے جوشی، اور کائنات اروڑا اہم رول میں تھے-

سال 2015 میں پنجابی فلم “فرار “نِکی/جاسمین” کا کردار نبھایا- اس فلم میں کائنات اور گپی گریوال لیڈ رول میں تھے- فلم میں گپی گریوال ڈبل رول میں تھے-

سال 2015 کے بعد اداکارہ نے تقریبا تین سالوں تک کسی فلم میں اداکاری نہیں کی تھی۔ پھر سال 2018 میں انہوں نے پنجابی فلم میں نظر آئی۔

سال 2018 میں کائنات نے پنجابی فلم “جگا جیونڈا ای” میں نظر آئی-

سال 2019 میں کائنات پنجابی فلم “کٹی پارٹی” میں نظر آئی-

فلم کٹی پارٹی کی ہدایتکاری نو باجوہ نے کی تھی اور فلم میں کائنات نے جیسمن کور کا کردار نبھایا۔

کائنات سال 2020 میں پنجابی فلم “ٹپسی” میں کام کیا- اس فلم انکا لیڈ رول تھا۔

کورونا بحران میں کائنات گھر سے اکثر اپنے فینس کے لیے فیٹنس روٹین کی تصویریں شیئر کرتی تھی،

سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والی کائنا ہی فینس کے لیے گلیمرس لک کی تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہے-