Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کبیر سنگھ میں کام کرچکی اداکارہ ونیتا کھرت نے کرایا نیوڈ فوٹو شوٹ

اداکارہ ونیتا کھرت

فلم ڈسک، 6 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تیلگو فلم ارجن ریڈی کی ریمیک فلم کبیر سنگھ آپ کو یاد ہوگی- اس فلم میں بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور اور کیارا اڈوانی اہم رول میں تھے- فلم کبیر سنگھ میں شاہد کی ہاؤس ہیلپر کا کردار ادا کرچکی ونیتا کھرت نے بولڈ فوٹو شوٹ کرا کر سب کو حیران کردیا- اس فوٹو شوٹ نے ہر طرف سنسنی مچا دی ہے-

اس فلم نے باکس آفس پر قریب 250 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا- فلم کے سبھی کردار کافی مشہور ہوئے تھے- خاص طور پر کبیر سنگھ کی ہاؤس ہیلپر کافی بحث میں رہی- شاہد کے ساتھ ان کا ایک سین کافی مقبول ہوا تھا- اس سین میں وہ کبیر سنگھ سے بچ کر بھاگتی ہے- اس سین پر کافی میمز بھی بنے تھے- انکی یہ تصویر یکم جنوری کو پوسٹ کی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @vanitakharat19

فلم کبیر سنگھ میں ہاؤس ہیلپر کا کردار نبھانے والی اداکارہ ونیتا کھرت نے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے- اداکارہ کافی بولڈ ادائیں دیکھائی ہیں- ونیتا کھرت نے ایک نیوڈ فوٹو شوٹ کرایا ہے-

دراصل نئے سال کے موقع پر ونیتا کھرت نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر خود کی نیوڈ فوٹو شیئر کی ہے- یہ فوٹو خوب وائرل ہورہی ہے- اگر انکی انسٹاگرام پروفائل پر آپ ایک نظر ڈالیں گے تو وہ شاید ہی کبھی بولڈ لک میں نظر آئی ہو- انہوں نے زیادہ تر انڈین کپڑوں میں ہی اپنا فوٹو شوٹ کروایا ہے- اس لیے ونیتا کا ایسا انداز دیکھ کر کے انکے فینس حیران رہ گئے ہیں-

اس فوٹو شوٹ کو کرانے کے پچھے ونیتا کا ایک خاص مقصد تھا- وہ لوگوں کو “باڈی پوزیٹیویٹی” کا پیغام دینا چاہتی تھی- اس فوٹو میں زمین پر بیٹھی نظر آرہی ہے- انہوں نے اپنا جسم ایک پتنگ کے پچھے چھپانے کی کوشش کی ہے- فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے ونیتا نے لکھا، مجھے اپنے ٹیلنٹ، جذبے، اعتماد اور جسم پر فخر ہے- اس فوٹو کے ذریعہ سے ونیتا نے لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ باڈی شیمنگ نہیں ہونی چاہیئے- کئی لوگ نے اداکارہ کی تنقید کی تو وہیں کئی لوگ نے انکے اس بولڈ اسٹیپ کی تعریف کی ہے-

سوشل میڈیا پر باڈی پوزیٹیویٹی مہم تیزی سے بڑھ رہا ہے- اس مہم کے تحت وزنی خواتین اور مرد اپنے جسم کو ویسے ہی اپنانے کی بات کرتے ہیں جیسے وہ ہیں- اس مہم کا مقصد موٹاپے سے پریشان لوگوں کو بااختیار کرنا ہے جس سے وہ اپنے جسم سے محبت کریں اور اس سے نہ شرمائیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @vanitakharat19

بتادیں کہ فلم کبیر سنگھ میں نظر آئی ونیتا کھرت اصل میں مراٹھی اداکارہ ہے- انہوں نے پہلی بار ہندی فلموں میں فلم کبیر سنگھ سے قدم رکھا تھا-

پچھلے سال اکتوبر کے مہینے میں، ونیتا نے روایتی فوٹو شوٹ کروایا تھا ، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا-

فوٹو : @vanitakharat19