Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کبھی خوشی کبھی غم کی چائلڈ آرٹسٹ مالویکا راج

مالویکا راج

فلمی ڈسک،8نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2001 میں آئی فلم کبھی خوشی کبھی غم سے ڈیبیو کرنے والی چائلڈ آرٹسٹ مالویکا راج نے چاندنی چوک کی رہنے والی لڑکی کا رول اس وقت ہر ایک کے دل میں اتر گیا- بہت ہی کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ مالویکا نے اس فلم سے ہی بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا-اور کرینہ کپور کے بچپن کا رول ادا کیا تھا۔

مالویکا راج کی پیدائش 18 ستمبر 1990 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے گریجویشن تک پڑھائی کی- انکے والد بوبی راج فلم میکر ہیں- اور والدہ رینا راج ہے- اور انکی بہن سوناکشی راج ایک ڈیزائنر ہے-

 حالانکہ بہت ہی کم لوگ اس بات کو جانتے ہونگے کہ مالویکا کا فلم انڈسٹری سے گہرا رشتہ ہے-
مالویکا راج، بالی ووڈ کے اداکار جگدیش راج کی پوتی ہیں- جگدیش راج مشہور ایکٹر رہ چکے ہیں انہوں نے کئی بڑی فلموں میں پولیس انسپکٹر کا رول پلے کیا ہے-

مالویکا راج نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ’پو‘ نبھایا تھا- فلم کے ریلیز ہونے کے نو سال بعد یعنی سال 2010 میں انہوں نے فیمینا مس انڈیا کنٹیسٹ میں حصہ لیا تھا-

اسکے علاوہ وہ نیشنل لیول کی فٹ بالر بھی رہ چکی ہے- لیکن فٹ بال اور سینما میں سے انہوں نے سینما کو منتخب کیا اور آج اسی فیلڈ میں اپنا کیرئیر آگے بڑھا رہی ہے-

وہ کئی ٹی وی اشتہار میں نظر آچکی ہے- بطور ہیروئین بھی وہ اپنا ڈیبیو کر چکی ہے- سال 2017 میں آئی تیلگو فلم جے دیو، سے، جہاں تک ہندی فلموں کی با رہی، تو وہ عمران ہاشمی کے ساتھ انکی آنے والی فلم کیپٹن نواب، میں نظر آنے والی ہے-
مالویکا نے اپنی معصوم ایکٹینگ سے ناظرین کا دل جیتا تھا- اب مالویکا بڑی ہوگئی- اور پہلے سے کہی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے-

مالویکا راج بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی بہت بڑی فین ہے-
فلموں کے علاوہ اداکارہ کو ماڈلنگ کا بھی شوق ہے- وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور مسلسل فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے- اتنے لمبے عرصے میں وہ کافی بدل گئی ہے اور فوٹوز میں پہچاننا مشکل ہے-

مالویکا کافی وقت سے ماڈلنگ کی دنیا میں ایکیٹو ہے- وہ کئی مشہور ڈیزائنرس کے لیے بھی ماڈلنگ کرچکی ہیے-
عمران ہاشمی کی ہوم پروڈکشن فلم کیپٹن نواب میں بھی مالویکا کو کاسٹ کیا گیا تھا، حالانکہ فلم کا اعلان سال 2017 میں ہوا تھا اور اب تک یہ مکمل نہیں ہوپائی-

مالویکا فلم میں جلد ہی دوبارہ نظر آنے والی ہے- مالویکا بالی ووڈ کے مشہور ویلن ڈینی کے بیٹے کے ساتھ سکویڈ میں بطور لیڈ اداکارہ نظر آئیں گی-