Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم خالی پیلی ٹیلس کا ٹریلر ریلیز، مانوی گاگرو بھی اہم رول میں

خالی پیلی ٹیلس

فلمی ڈسک، 20 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ناظرین کے لیے تفریح کی کوئی کمی نہ رہے اسکے لیے ایک سے بڑھ کر ایک فلم ریلیز کی جارہی ہے اور اب سامنے آگیا ہے خالی پیلی ٹیلس کا ٹریلر۔

فلم خالی پیلی ٹیلس ایک انتھولوجی فلم ہے۔ فلم 6 الگ الگ کہانیوں پر مبنی ہے اور ان کہانیوں کو دکھانے آرہے ہیں انڈسٹری کے مشہور فنکار، سونی رازدان، ونے پاٹھک، گوہر خان ، مانوی گاگرو، پریانشو پینولی، سعدیہ صدیقی، تمنے دھنیا، سیانی گپتا، حسین دلال اور ادیب رئیس جیسے اداکاراوں سے سجی فلم کا ٹریلر کافی زبردست ہے۔

فلم کی ریلیز کی بات کریں تو خالی پیلی ٹیلس 20 اگسٹ 2021 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کو ایمیزون منی ٹی وی پر فری میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم کو ٹیکنالوجی کمپنی بوٹ نے پیش کیا ہے۔

 

 

شہری رشتوں پر مبنی ہے خالی پیلی ٹیلس

خالی پیلی ٹیلس فلم کے ٹریلر کی بات کریں تو وہ کافی اچھا ہے جس سے کہانی کا اندازاہ بھی لگ جاتا ہے۔
فلم میں 6 الگ الگ کہانیوں کو ایک ساتھ دیکھایا گیا ہے جو دلچسپ لگتا ہے، ہر کہانی کا الگ ٹائٹل دیا گیا ہے، فلم ممبئی شہر میں رشتوں کی پیچیدگیوں کو دیکھاتی ہے۔

 

فلم خالی پیلی کو لیکر اداکارہ مانوی گاگرو نے کیا کہا
مانوی گاگرو نے خالی پیلی پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا، میں کولابا میں رہتی تھی اس لیے میں نے بہت ساری خالی پیلی لی ہے۔
مجھے ڈرائیوروں کے ساتھ بات کرنا پسند ہے کیونکہ ان سے کچھ کی کہانیاں سب سے اچھی ہے اور خاص طور پر خالی پیلی کیونکہ وہ بھی بہت وقت پہلے کام کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔
اس لیے انہوں نے ممبئی کو بھی بدلتے ہوئے دیکھا ہے کہ پہلے یہ کیا تھا اور اب یہ کیا ہوگیا ہے اور ان میں سے بہت سے ایسے لوگ تھے جو اداکار، سنگر، نغمہ نگار بننے آئے تھے۔
مجھے لگتا ہے کہ وہ کہانیوں کے لیے بہت سی صلاحیت ہے جنہیں ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے۔

کون ہے اداکارہ مانوی گاگرو

بتادیں کہ مانوی گاگرو کی پیدائش 5ستمبر 1985 کو دہلی میں ایک کشمیری پنڈت خاندان میں ہوئی۔ انکے والد سریندر اور والدہ ارمی گاگرو ہے۔
انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم نئی دہلی کے دی مدرز انٹرنیشنل اسکول سے مکمل کی اور گارگی کالج سے سائیکولوجی میں ڈگری حاصل کی۔
مانوی نے 12 سال کی عمر تک ہندوستانی ڈانس کتھک کا مطالعہ کیا۔
مانوی سال 2011 میں آئیڈیا کے لیے ایکٹر ابھیشک بچن کے ساتھ ایک اشتہاری مہم کا حصہ رہی۔
مانوی نے سال 2007 میں ڈیزنی چینل کے ٹیلی ویژن شو دھوم مچاؤ دھوم، سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maanvi Gagroo (@maanvigagroo)

 

مانوی کا فلمی کیریئر

مانوی نے سال 2008 میں ڈیزی چینل اوریجنل موی پر نشر ہوئی فلم دی چیتا گرلز: ون ورلڈ میں کام کیا، سال 2011 میں رانی مکھرجی کی فلم نو ون کیلڈ جیسکا، میں ادیتی کا رول نبھایا۔
سال 2012 میں فلم ہندی ہارر فلم ’اے کوئسچن مارک‘ میں مانوی کا رول نبھایا، تو سال 2013 میں رومانٹک تھریلر فلم لائف ریوبوٹ نہیں ہوتی، میں کام کیا۔
سال 2014 میں آئی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں انوشکا شرما کی دوست کا کردار نبھایا۔ سال 2016 میں آئی فلم تو ہے میرا سنڈے، میں وینتا کا کردار ادا کیا۔
سال 2017 میں ہاٹ اسٹار اوریجنل پر نشر ہوئی ’گے ان دی اسکائی میں مہک کے رول میں دیکھی تو سال 2019 میں آئی فلم اجڑا چمن میں اپسرا بترا کا رول ادا کیا۔
سال 2020 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم ’شبھ منگل ذیادہ ساودھان‘ میں رجنی کا کردار ادا کیا۔
مانوی نے فلموں کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں سال 2015 میں دی وائرل فیور پلیٹ فارم پر نشر ہوئی ویب سیریز ’ٹی وی ایف پیکچرس‘ میں شیریا کا رول ادا کیا، اور سال 2016 میں ’ٹی وی ایف ٹرپلنگ‘ میں چنچل شرما کا رول ادا کیا تو ’پرمانینٹ روم میٹ‘ میں شیوانی چھابرا کا کردار نبھایا۔
سال 2018 میں سونی لیو اور یوٹیوب پر نشر ہوئی ویب سیریز ’دی گڈ وائبس‘ میں جونیتا ترپاٹھی کا کردار ادا کیا، سال 2019 میں ایمیزون پرائم پر نشر ہوئی ویب سیریز ’فور مور شارٹس پلیز‘ میں سدھی پٹیل کا مین رول نبھایا۔
اور سال 2019 میں ویب سیریز میڈ ان ہیون میں ترانہ علی اور زی5 کی ویب سیریز ’تماشری‘ میں نظر آئی۔