Type to search

قومی

پورے ہندوستان میں دیکھ رہا ہے جنتا کرفیو کا اثر

نئی دہلی،22مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان سے اپنے پیر پھیلا رہے کورونا وائرس کے خلاف آج ملک بھر میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں گے اور جنتا کرفیو لگائیں گے۔ جنتا کرفیو آج صبح 7 بجے اور تلنگانہ میں صبح 6 بجے سے شروع ہوگیا۔ پی ایم مودی کی ہر ایک ہندوستانی سے خود کو کورنٹائن کرنے اور جنتا کرفیو کو فالو کریں گے۔ پی ایم مودی نے جنتا سے 22 مارچ بروز اتوار کو جنتا کرفیو لگانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج ہر ایک ہندوستانی سے ایک حمایت مانگ رہا ہوں جنتا کرفیو جنتا کرفیو کے لیے جنتا کے آگے، کیونکہ یہ خود پر لگانے والا کرفیو ہے۔

پی ایم مودی نے کہا تھا کہ سبھی لوگوں کو اتوار کی صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو کو فالو کرنا چاہیئے۔ اس دوران نہ سڑک پر جائیں نہ محلے میں جائیں، پی ایم نے کہا کہ مجھے آپکے آنے والے کچھ ہفتے چاہیئے۔ آپ کا آنے والا کچھ وقت چاہیئے۔ ابھی تک سائنس کو کورونا وبا سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ڈھونڈ پایا ہے۔

Tags:

You Might also Like