Type to search

تلنگانہ

گاندھی ہاسپٹل میں جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری

حیدرآباد،11جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سکندرآباد میں واقع گاندھی ہاسپٹل میں چہارشنبہ کو شروع ہوا جونئیر ڈاکٹرس کی ہڑتال تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے- مریضوں کے تیمارداروں نے منگل کے روز ڈاکٹرس پر حملہ کردیا تھا- اس سے جونیئر ڈاکٹرس غصہ میں ہے اور اپنی مانگوں کو لیکر دھرنا پر بیٹھ گئے –

گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے کے جونیر ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال جمعرات کو بھی جاری رکھی اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو کو ہڑتال جاری رکھنے کا مکتوب حوالے کیا۔
اس مکتوب میں ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا کہ گذشتہ روز وزیرصحت کی جانب سے ان کے مطالبات پر وزیرصحت کی جانب سے گذشتہ روز مناسب یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے اسی لئے وہ اپنی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کوویڈ کے معاملات کو غیر مرکوز کرنے کا مطالبہ قبول نہیں کیاجاتا وہ ڈیوٹی سے رجوع بکار نہیں ہوں گے۔

جونیئر ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ پچھلے تین مہینوں سے وہ لگاتار بنا آرام کیے کورونا مریضوں کی خدمت کررہے ہیں- اسکے باوجود منگل کو جب ایک مریض کی موت کی خبر انکے افراد خاندان کو دی گئی- تو انہوں نے جونیئر ڈاکٹر، جو کہ انکے علاج میں لگے ہوئے تھے، کو پیٹنا شروع کردیا-