Type to search

ٹی وی اور فلم

جوہی چاولہ کی تھریلر ویب سیریز ‘ہش ہش’ کا ٹریلر ریلیز

ویب سیریز ہش ہش

فلمی ڈسک، 14 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو اوریجنل ویب سیریز ہش ہش کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

اس ویب سیریز کے ذریعہ قیامت سے قیامت تک، عشق، یس باس جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ جوہی چاولہ اور عائشہ جھلا او ٹی ٹی کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں-

 

سیریز کا ٹریلر تمام رازوں اور ڈراموں سے بھرپور ہے- سیریز کی کہانی چار خواتین دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے- انکی زندگی ایک واقع کے بعد بدل جاتی ہے،

 

انکی زندگی میں کچھ ایسا ہوتا ہے، جسکے بارے میں کسی نہ سوچا نہیں تھا، ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنا اس سیریز میں پولیس کے کردار میں نظر آرہی ہے-

 

سات اقساط کی اس ویب سیریز کی ہدایت تنوجا چندرا نے کیا ہے، جو ہش ہش کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں-
وہیں ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ مصنفہ جوہی چترویدی (گلابو سیتابو، پیکو، سردار ادھم سنگھ) نے ویب سیریز کے ہش ہش ڈائیلاگ لکھے ہیں۔

 

آپکو بتادیں کہ ایمیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ہش ہش لمبے وقت سے بحث میں تھی-

ٹریلر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اس سیریز کی کہانی چار خواتین دوستوں کی ہے-

کسی وجہ سے جھوٹ، دھوکہ اور رازوں کے گہرے دلدل میں پھنس جاتی ہے- پراسرار ، شک، اور ڈرامہ سے بھرپور ہش ہش ٹریلر ایک طاقتور لابیسٹ ایشی سنگھمترا (جوہی چاولہ) ، سابق تحقیقاتی صحافی سائبا تیاگی (سوہا علی خان)، ایک فیشن ڈیزائنر زائرہ شیخ (شہانہ گوسوامی) اور ڈولی دلال (کرتیکا کامرا) اہم رول میں ہے-

 

وہیں ان چاروں دوستوں کے پراسرار کو پولیس گیتا (کرشمہ تنا) سلجھانے کے لیے نکالتی ہے جس میں ایشی کے بچپن کی دوست میرا (عائشہ جھلکا) بھی شامل ہوتی ہے-

وکرم ملہوترا کے زیرقیادت والے ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ کی ذریعہ تیار کردہ ویب سیریز ہش ہش 22 ستمبر سے اسٹریم ہوگا-

ٹریلر لانچ کے دوران، جوہی چاولہ نے کہا، “میں پرائم ویڈیو کے ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اسپیس میں ایک نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہوں-

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *