Type to search

ٹی وی اور فلم

جوہی چاولہ کی بیٹی جھانوی کرنے جارہی ہے بالی ووڈ میں ڈیبیو

جوہی چاولہ جھانوی مہتا

فلمی ڈسک،5 مئی (ذرائع) اپنے وقت کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ کی بیٹی جھانوی مہتا بالی ووڈ میں جلد ڈیبیو کرنے کی قیاس آرائیاں ہیں- بتادیں کہ کئی اسٹار کڈس بالی ووڈ میں انٹری کے لیے بیتاب ہے- حال ہی میں سنجے کپور کی بیٹی کو کرن جوہر لانچ کرنے کی بات کہی تھی-

جوہی چاولہ 90 کے دہائی میں کیریئر کی اونچائیوں پر تھی- اداکارہ نے ایک سے بڑھ کر ایک زبردست فلم دیئے اور ہر پروڈیوسر – ہدایتکار کی پہلی پسند بن گئی- نہ صرف اپنے کام بلکہ خوبصورتی سے بھی اداکارہ نے ناظرین کے دلوں پر راج کیا- اب انکی بیٹی بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہے-

وہیں اچانک سے جوہی چاولہ نے سال 1995 میں بزنسمین جے مہتا سے شادی کرلی- اور آج اداکارہ دو بچوں جھانوی مہتا اور ارجن مہتا کی والدہ ہے-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق جھانوی مہیتا کی پیدائش 21 فروری 2001 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے ممبئی کے دھیروبھائی انٹرنیشنل اسکول اور انگلینڈ کے چارٹر ہاؤس اسکول سے اسکولی تعلیم کی-

جوہی کے بچوں کو ہمیشہ سے لائم لائٹ سے دور ہی دیکھا جاتا ہے- دیگر اسٹار کڈس کی طرح جوہی چاولہ کے بچے سوشل میڈیا سے کافی دور ہیں اور اپنی پرسنل لائف گذار رہے ہیں-

جوہی نے بھی ہمیشہ اپنے بچوں کو لائم لائٹ سے دور رکھا- نہ وہ بچوں کو لیکر کسی پارٹی میں جاتی ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ان سے جڑی ذیادہ تصویریں یا ویڈیو شیئر کرتی ہے-

جوہی کے دونوں بچے دھیروبھائی انٹرنیشنل اسکول سے پڑھے ہیں اور آگے کی پڑھائی کے لیے لندن چلے گئے، جب جھانوی اپنے اسکول میں ٹاپ 10 طلباء میں آئیں تھی تب جوہی نے انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی-

خبروں کی مانیں تو جھانوی بھی فلموں میں اپنا ڈیبیو کرسکتی ہے لیکن وہ اچانک سے آکر ہی بالی ووڈ میں انٹری کرسکتی ہے- دپیکا پاڈوکون اور ورون دھون جھانوی کے پسندیدہ ایکٹر ہیں- مانا جارہا ہے کہ جھانوی ماں جوہی کے پروڈکشن ہاؤس سے ہی لانچ کی جائے گی-

جوہی چاولہ کی بیٹی جھانوی مہتا نے کچھ سال پہلے آئی پی ایل نیلامی کے دوران شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے لیے بولی لگائی تھی، تب وہ سرخیوں میں آگئی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)

جوہی چاولہ کی پیدائش 13 نومبر 1967 کو ہوئی۔ جوہی نے 90 کے دہائی میں چلبلی لڑکی کے کردار میں ناظرین کے دلوں پر راج کیا- جوہی نے 1986 میں فلم سلطنت سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا-

سال 1984 میں جوہی مس انڈیا بنی تھی جسکے بعد 1988 میں فلم قیامت سے قیامت تک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا-

پہلی فلم میں وہ عامر خان کے مقابلے نظر آئی تھی- دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا، جوہی کی ذیادہ تر فلموں میں عامر اور شاہ رخ خان کے ساتھ ہی آئی جس میں وہ لو لو لو، تم میرے ہو، دولت کی جنگ، آتنک ہی آتنک، ہم ہیں راہی پیار کے، جینلمین، ڈوپلیکیٹ، یس باس، اور ڈر جیسی فلمیں شامل ہے-

Tags:

You Might also Like