Type to search

قومی

کورونا وائرس جیسے موضوع کے بارے میں راہل گاندھی کو بنیادی سمجھ نہیں ہے: جے پی نڈا

bjp-president-jp-nadda

نئی دہلی،30مئی(بھاشا) بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس کے سابق صدر کو کوویڈ 19 اور اس سے جڑے بحران کے بارے میں بنیادی سمجھ نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے اسکا صحیح مطالعہ کیا ہے- جسکی وجہ سہ وہ الجھن والی باتیں کہتے رہتے ہیں- نڈا نے مودی حکومت کے دوسری مدت کار کی پہلے سال پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میڈیا سے یہ بات کہی-

انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل گہرائی سے کسی مسئلے کو سمجھ نہیں پاتےہیں۔ اسی سبب بار بار گمراہ کن بیانات دیتے رہتے ہیں۔ وہ کبھی کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کا نفاذجلد کیوں نہیں ہوا اور کبھی کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کورونا سے لڑنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ اپنی سیاست کے لیے بار بار بدل کر بیان دیتے ہیں۔

بی جے پی کے صدر نے کہا کہ مسٹر گاندھی کورونا بحران کے سلسلے میں یا کسی دوسرے مسئلے کا گیرائی سے مطالعہ نہیں کرتے ہیں اور درست معلومات نہ ہونے کی وجہ سے یہی صورتحال بنتی ہے لیکن وہ ایک بڑی سیاسی پارٹی کے رہنما ہیں، تو وہ بولتے ہیں، اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔