Type to search

ٹی وی اور فلم

جیمی لیور نے شیئر کی 90 کے دہائی کے اسٹائل میں پول ویڈیو

فلمی ڈسک، 7 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین جانی لیور آج بھی اپنے کردار سے سامعین کو لوٹ پوٹ کردیتے ہیں۔ وہیں انکی بیٹی جیمی لیور بھی جیمی لیور نے اپنے انوکھے انداز سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے-

انکے فنی ویڈیو لوگوں کو ہنسانے پر مجبور کردیتے ہیں- سوشل میڈیا پر انکی زبردست فین فالونگ ہیں-

جیمی لیور بھی اپنے والد سے کچھ کم نہیں ہے۔ وہ بھی لوگوں کو خوب ہنساتی ہے۔ بیٹی کے ساتھ جانی لیور کئی بار اسٹیج تھیڑ کرچکے ہیں۔

جیمی ایک نہیں بلکہ کئی مشہور شخصیات کی نقل اتار چکی ہیں- گذشتہ دنوں انکا راکھی ساونت کی نقل اتارنے والا ویڈیو فینس کو خوب پسند آیا تھا–

وہیں اب انکا ایک پول ویڈیو وائرل ہورہا ہے- اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جیمی 90کے دہائی کے اسٹائل کی یاد دلا رہی ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jamie Lever (@its_jamielever)

 

جیمی لیور کی طرف سے حال ہی میں شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سوئمنگ پول کے اندر کھلے بالوں میں نظر آرہی ہیں-

اس ویڈیو کے اوپر لکھا ہے، 90کے دہائی کے ڈائریکٹر اور ہیروئین کی انٹری پول سے، اس ویڈیو میں جیمی پول میں انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں-

بتادیں کہ جیمی لیور کی پیدائش 19 اکتوبر 1987 کو ہوئی- جیمی کے والد کامیڈین جانی لیور اور والدہ سجاتا جانومالا ہیں- انکا ایک چھوٹا بھائی جیسی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jamie Lever (@its_jamielever)

 

انہوں نے یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر ، لندن سے ماسٹر آف مارکیٹنگ کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کی۔

اس ویڈیو کے شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، بچپن سے خواب تھا کہ میرا بھی ایسا شوٹ ہو،
تو کزن سے بھیک مانگ کروا لیا۔

جیمی کے اس کیپشن کو دیکھ کر فینس کے ہنسی روکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں-
آپ کو بتادیں کہ جیمی لیور نے سال 2012 میں اسٹینڈ کامیڈی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی-

اسکے بعد انہوں نے گلیمر کی دنیا میں قدم رکھا- انہوں نے عباس مستان کی فلم ” کس کس سے پیار کروں” سے فلمی ڈیبیو کیا-

حال ہی میں “کنی کنی واری” گانے میں بھی نظر ائی تھی-

Tags:

You Might also Like