Type to search

ٹی وی اور فلم

شروری واگھ اور جان ابراہم کی فلم ویدا جولائی میں ہوگی ریلیز

شروری واگھ

ممبئی، 9 فروری (اردو پوسٹ) فلم کل ہو نا ہو، ڈی-ڈے، بٹلہ ہاؤس اور ایسی ہی اپنی دیگر فلموں سے پہچان بنانے والے ہدایت کار پروڈیوسر نکھل اڈوانی نے کہا ہے کہ انکی اگلی فلم ویدا میں جان ابراہم اور شروری واگھ اہم کردار میں ہونگے-

 

 

 

 

بتادیں کہ نکھل اور جان کے درمیان یہ تیسری فلم ہوگی۔ سال 2019 میں ریلیز ہونے والی ‘بٹلہ ہاؤس’ کے بعد یہ ان کی اگلی فلم ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم ویدا رواں سال 12 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

 

 

 

 

جان ابراہم نے انسٹا گرام پر اپنی آنے والی فلم ویدا کے دو پوسٹرز جاری کیے ہیں جس کی پہلی تصویر میں جان بندوق کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں، لیکن چہرہ نظر نہیں آرہا ہے ، وہیں نظر ہیں، دوسرے پوسٹر میں فلم کے نام کے ساتھ جان ابراہم اور شروری نظر آرہے ہیں۔

 

 

 

 

ہدایت کار نکھل اڈوانی نے کہا، ‘ ویدا صرف ایک فلم نہیں ہے، یہ حقیقی زندگی کی کہانی سے متاثر ہے اور ہمارے معاشرے کا آئینہ بھی ہے۔ انہوں نے جان، شروری اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ بتایا۔ انہوں نے کہا۔ میں آخر کار ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں۔

 

 

زی اسٹوڈیو ، ایسے انٹر ٹینمنٹ اور جے اے انٹر ٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس اور نکھل اڈوانی کی ہدایت کرده، استیم اروڑہ کی تحریر کردہ، ویدا 12 جولائی 2024 کوریلیز ہوگی۔

 

 

 

 

کون ہے شروری واگھ؟

سال 2020 میں ایمیزون پرائم کی ویب سیریز “دی فارگٹن آرمی” سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شرواری واگھ –

فلم میں وہ سنی کوشل کے ساتھ نظر آئی-

اداکارہ شروری واگھ کی پیدائش 14 جون 1996 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے دادر پارسی یوتھ اسمبلی ہائی اسکول سے کی- اسکے بعد وہ ممبئی کے روپارلے کالج سے سائنس میں گریجوشین کیا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharvari 🐯 (@sharvari)

 

 

انکے والد شیلیش واگھ ایک پیشے سے بلڈر ہے اور انکی والدہ نمرتا واگھ آرکیٹیکٹ ہے- انکی بہن کستوری واگھ بھی آرکیٹیکٹ ہے- انکا ایک چھوٹا بھائی ارنو واگھ ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharvari 🐯 (@sharvari)

 

 

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 16 سال کی عمر میں بطور ماڈل کی، اور سال 2013 میں کالج کے دنوں میں کلین اینڈ کلیئر فریش فیس کا خطاب جیتا-

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like