Type to search

اسپورٹس

خالی اسٹیڈیم میں بھی ہوگا ناظرین کو زبردست شور، جوفرا آرچر نے دیا آئیڈیا

اسپورٹس ڈسک،14مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انگلینڈ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور تیز گیند باز جوفرا آرچر نے ایک بہترین تجویز دی ہے، انکا ماننا ہے کہ اگر کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے کرکٹ میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جاتے ہیں تو وہ حقیقی ماحول پیدا کرنے کے لیے ناظرین کے شور کے آڈیو بجائے جانے چاہیئے، کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئی ہے، کئی ٹاپ مقابلوں کو اس وجہ سے ملتوی یا منسوخ کردیا گیا ہے-

دیگر کھیلوں کی طرح بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ بھی متاثر ہوا ہے اور مختلف ملکوں میں قومی بورڈ اب خالی اسٹیڈیم میں میچوں کے انعقاد پر غور کررہے ہیں، جوفرا آرچر نے بی بی سی براڈ کاسٹ ‘اسٹمپڈ’ میں کہا، ہم کرکٹ میچوں میں سنگیت بجاتے ہیں، پھر ہم ناظرین کی موجودگی کا احساس والے آڈیو کیوں نہیں بجا سکتے ہیں- انہوں نے کہا، ہم تالیاں بجانے، اوہ’ اور ‘آہ’ کے آڈیو چلا سکتے ہیں۔ اسے جتنا ممکن ہو حقیقی بنانے کی کوشش کریں