Type to search

بین الاقوامی

جوبائیڈن ہونگے امریکہ کے اگلے صدر

امریکہ،8 نومبر(اے ایف پی) امریکی انتخابات میں صدر عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن تاریخی جیت حاصل کرلی ہے۔ معروف امریکی میڈیا تنظیموں نے تین نومبر کے صدر انتخابات میں جو بائیڈن کو فاتح اعلان کیا ہے۔ ٹی وی نیٹ ورک نے ہفتہ کو اندازا لگایا ہے کہ ڈیموکریٹک کے صدرارتی امیدوار جوبائیڈن نے ڈونلڈٹرمپ کو شکست دیتے ہوئے امریکی عہدے کے لیے جیت درج کرلی۔ سی این این، این بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز نے یو ایس انتخابات میں صدراتی امیدوار کی دوڑ میں جیت بائیڈن کے حق میں بتایا۔ یہ جیت فیصلہ کن ریاست پنسلوانیا میں بائیڈن کے جیت کے بعد پروجیکٹ کیا گیا۔ اس ریاست میں جیت کے بعد بائیڈن کو 270 سے زیادہ الیکٹورل کالج ووٹ مل گئے جو جیت کے لیے ضروری تھے۔ پنسلوانیا کے 20 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ بائیڈن کے پاس اب کل 273 الیکٹورل ووٹ ہوگئے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن جمعہ کو اہم ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں اپنے حریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے چل رہے تھے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم ٹیم نے ہار طے دیکھ جمعہ کو بیان جاری کرکے کہا تھا کہ جو بائیڈن کی ممکنہ جیت کو وہ کورٹ میں چیلنج دیں گے۔

Tags: