Type to search

قومی

جھارکھنڈ انتخابات میں جے ایم ایم – کانگریس کی جیت

جھارکھنڈ،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں مکتی مورچہ (جے جے ایم) اور کانگریس اتحاد کی جیت کے بعد  جے جے ایم رہنما ہیمنت سورین نے این آر سی  کو لیکر کہا کہ ہم ریاست کے لیے خیال میں رکھتے ہوئے ہی اس پر کوئی فیصلہ کریں گے- بتادیں کہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم – کانگریس اتحاد حکومت بنانے کے قریب پہنچ چکی ہے- جے جے ایم کانگریس اتحاد 46 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے- اسے 12 سیٹوں کا نقصان ہوتا دیکھ رہا ہے- جھارکھنڈ کے وزیراعلی رگھوداش بی جے پی کے باغی امیدوار سوریو داس رائے سے کافی پچھے رہ گئے ہیں- وزیراعلی رگھو داس نے اپنی شکست قبول کرلی ہے- اسی درمیان جے ایم ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور آئندہ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے پریس کانفرنس کی اور ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ اس ریاست کے لئے ایک نیا باب شروع ہوگا۔

وہیں حیدرآباد کی مجلس اتحاد المسلمین پارٹی نے بھی اپنے امیدوار جھارکھنڈ میں کھڑا کیے تھے۔ جنہیں کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ انکے نام اور حلقے اسطرح ہے۔ نسیم خانم ۔ راج محل ، ممتاز انصاری ۔ سارتھ ، اشوک کما سنگھ ۔ مہاگاما ، محمد اشرف انصاری ۔ برکاتھا، پریتیم سنگھ ۔ بکاگاؤں، حامد ہاشمی ۔ مانڈو، ندیم خان ۔ ہزاری باغ، محمد دانش ۔ دھنور، انتخاب انصاری ۔ گانڈے، عبدالمبین ریضوی ۔ دمری، عالم صدیقی ۔ بوکارو، ریاض شریف ۔ جمیشد پور ویسٹ، شیشرا لکرا ۔ مندار، اشرفی ۔ بشرام پور اور محمد نجیب خان ۔ گروہا سے انتخاب لڑا۔

Tags: