Type to search

بزنس

آندھرا پردیش کے ترومالا، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ اور گنٹور میں جیو ٹرو 5جی لانچ

گنٹور جیو ٹرو 5جی

• عزت مآب آئی ٹی وزیر جناب گوڈیواڈا امرناتھ اور چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی نے افتتاح کیا
• صارفین کو ‘ جیو ویلکم آفر’ کے تحت 1 جی بی پی ایس+سپیڈ  کے ساتھ لامحدود 5G ڈیٹا ملے گا
• جنوری 2023 تک، ریاست کے مزید شہر جیو ٹرو 5جی سے جڑ جائیں گے


ممبئی، 26 دسمبر۔2022 (پریس نوٹ) جیو نے آندھرا پردیش میں اپنی جیو ٹرو 5جی خدمات شروع کردی  ہیں۔ تروملا، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ اور گنٹور – جیو کے 5 جی نیٹ ورک سے جڑ گئے ہیں۔ وجئے واڑہ میں منعقدہ لانچ تقریب میں آندھرا پردیش کے وزیر برائے صنعت، انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہینڈلومس اور ٹیکسٹائل جناب گوڈیواڈا امرناتھ اور ریاست کے چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی، آئی اے ایسنے پیر کو  نے جیو ٹرو 5 جی  اور جیو ٹرو 5 جی سے چلنے والی وائی فائیخدمات کا آغاز کیا۔

تقریب کے دوران، جیو نے 5 جی کے بہت سے فوائدگنائے، کمپنی نے صحت کے شعبے میں  جیو کمیونٹی کلینک’،  اے آر۔ وی آر ڈیوائس اور جیو ۔ گلاس کا ڈیمو بھی دیا۔ یہ بھی بتایا کہ یہ نئی انقلابی ٹکنالوجی کس طرح آندھرا پردیش کے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دے گی۔

آندھرا پردیش کے آئی ٹی وزیر جناب گڈیواڈا امرناتھ نے کہا، “میں آندھرا پردیش میں  جیو کی ٹرو 5 جی سروس شروع کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ وقت کے ساتھ،5 جی  خدمات آندھرا پردیش کے عام لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی لائے گی۔

26,000 کروڑ روپے کی اپنی موجودہ سرمایہ کاری کے علاوہ،جیو نے آندھرا پردیش میں 5G نیٹ ورک کی تعیناتی کے لیے 6,500 کروڑ  روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہماری ریاست کی ترقی کے تئیں ان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ دسمبر 2023 تک،  جیو  ٹرو 5 جی  خدمات آندھرا پردیش کے ہر شہر، ہر تعلقہ، ہر منڈلم اور ہر گاؤں میں دستیاب کر دی جائیں گی۔

آندھرا پردیش حکومت کے اعزازی چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی، آئی اے ایس نے کہا، جیو کی ٹرو 5 جی  خدمات کے آغاز کے ساتھ، آندھرا پردیش کو نہ صرف بہترین ٹیلی کام نیٹ ورک مل رہا ہے، بلکہ  اس سے ای گورننس، تعلیم، صحت،  آئی ٹی اور ایس ایم ای کاروبار کے شعبوں میں ترقی کے  نئے دروازے کھلیں گے۔ جیو ٹرو 5 جی عام شہریوں کو حقیقی وقت میں حکومت سے جڑنے، سرکاری اسکیموں کے نفاذ کو مضبوط بنانے اور سرکاری اسکیموں کے فوائد کو آخری شخص تک پہنچانے کے قابل بنائے گا۔

آندھرا پردیش کی حکومت نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی ہے۔ جیو ٹرو 5 جیخدمات کا آغاز اسٹارٹ اپس کو فروغ دے گا۔ خاص طور پر وہ اسٹارٹ اپ جو نئی ٹیکنالوجیز جیسے IoT( آئی او ٹی) بلاک چین، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیٹا کے تجزیہ پر کام کر رہے ہیں۔  جیو ٹرو 5 جیکی الٹرا اسپیڈ کے ساتھ، آندھرا پردیش کے اسٹارٹ اپ اونچی پرواز کر سکیں گے۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے،  جیو کے ترجمان نے کہا، “ہم آندھرا پردیش میں  جیو ٹرو 5 جی  لانچ کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ جلد ہی پوری ریاست جیوٹرو 5 جی  نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گی۔

جیو انجینئرز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں کہ ہر ہندوستانی کو اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اور تجربہ ملے۔ہم آندھرا پردیش کے ڈیجیٹائزیشن کو آگے لے جانے میں مکمل تعاون کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ جناب جگن موہن ریڈی گارو اور حکومت آندھرا پردیش کے شکر گزار ہیں۔

’ جیو ویلکم آفر کے تحت 26دسمبر  سے ترومالا، وشاکھاپٹنم ،و جئے واڑہ اور گنٹور  کے جیو  صارفین  کو مدعو کیا جائے گا۔ مدعو کئے  گئے جیو  یوزرس کو بغیر کسی اضافی لاگت کے 1 جی بی پی ایس+ سپیڈ اور ان لمیٹڈ  ڈیٹا ملے گا۔

Tags:

You Might also Like