Type to search

Uncategorized

کیرالہ کے کوچی شہر اور گوروائر مندر میں جیو ٹرو 5 جی لانچ

کیرالہ کے کوچی شہر اور گوروائر مندر میں جیو ٹرو 5 جی لانچ
• وزیراعلی پنارائی وجین نے افتتاح کیا
• ترویندرم، کوزی کوڈ، تھریسور اور ملاپورم جنوری 2023 تک جیو 5 جی سروس سےجڑ جائیں گے
• جیو ویلم آفر کے تحت یوزرس کو 1Gbps+  کے ساتھ ان لمیٹڈ 5 جی ڈیٹا ملے گا


نئی دہلی؍کوچی، 20 دسمبر، 2022۔( پریس نوٹ)، جیونے کیرالہ کے کوچی شہر اور گوروائر مندر احاطہ میں اپنی ٹرو 5 جی سروس اور 5 جی وائی۔ فائی خدمات شروع کردی ہیں۔ وزیر اعلی پنارائی وجین نے خدمات کا افتتاح کیا۔ کوچی میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ ڈیجیٹل طور پر ترویندرم سے جڑے ہوئے تھے۔

ملک کے بہترین سٹارٹ اپ ہب میں سے ایک مانا جانے والا کوچی شہر ایشیا میں بہترین سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے لحاظ سے بھی پہلے نمبر پر ہے۔ امید ہے کہ5 جی کی انتہائی تیز رفتار کی بنیاد پر کیرالہ کے اسٹارٹ اپس اونچی پرواز کر سکیں گے۔ گوروائر مندر ہندوستان کے مذہبی سیاحت کے نقشے پر چوتھا بڑا مذہبی مقام ہے جو جیو کے ٹرو5 جینیٹ ورک سے منسلک ہے۔ اس سے پہلے، اجین کے شری مہاکال مندر کمپلیکس اور شری مہاکال لوک کوریڈور، راجستھان۔ناتھدوارا کے شری ناتھ مندر کمپلیکس اور اتر پردیش کے وارانسی سٹی کو جیو کے نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا ہے۔
جیو ٹرو 5 جی لانچ کے موقع پر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نےکہا، جیو کا آغاز کیرالہ اور اس کے لوگوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ریاست کے عام لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔5 جی نیٹ ورک کی تیار کرنے میں جیو نے کیرالا میں 6,000 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہماری ریاست کے ساتھ جیوکی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ جیو جنوری 2023 تک ترویندرم، کوزی کوڈ، تھریسور، ملاپورم اور دسمبر 2023 تک کیرالہ کی ہر تحصیل اور تعلقہ میں اپنا5 جی نیٹ ورک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہر خطہ اور ہر فرد کو ٹرو جیو ۔5 جی کا فائدہ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عام لوگ اور حکومت حقیقی وقت میں ایک دوسرے سے جڑ سکیں گے اور سرکاری اسکیموں کے فوائد آخری پسماندہ شخص تک پہنچ سکے گا۔ سرکاری کام کاج میں بھی تیزی آئے گی۔
جیو نے ۔5 جی کے فوائد کو ظاہر کرنے کے لیے ‘ جیو کمیونٹی کلینک میڈیکل کٹ AR-VR ڈیوائس کے ساتھ جیو۔ گلاس کی بھی نمائش کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا، “ہم کوچی اور کیرالہ کے گرووائر مندر میں جیو ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جلد ہی پورا کیرالہ جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔ جیو پہلا آپریٹر ہے جس نے کیرالہ میں 5G نیٹ ورک لانچ کیا ہے۔ جیو انجینئرز ہر ہندوستانی کو سچے 5G دستیاب کرانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ اور حکومت کیرالا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کیرالہ کو ڈیجیٹل بنانے اور اسے آگے لے جانے میں مکمل تعاون فراہم کیا۔
جیو ویلکم آفر کے تحت، جیو صارفین 20 دسمبر کے بعد کوچی اور گوروائر مندرمیں بغیر کسی اضافی قیمت کے 1Gbps+ رفتار اور لامحدود ڈیٹا سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
جیو کا 5 جی نیٹ ورک کتنی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اس کا اندازہ حکومت کے ذریعہ لوک سبھا میں دیے گئے اعداد و شمار سے ہوتا ہے۔ جیو نے اپنے حریف ایرٹیل کے مقابلے میں 5 جی کا 5 گنا بیس اسٹیشن انسٹال کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 26 نومبر تک ملک کی 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5 جیکے لیے 20,980 بیس اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ اس میںریلائنس جیو کے 17,687 اور ایئر ٹیل کے 3,293 بیس اسٹیشن شامل ہیں۔ ویآئی نے ابھی تک شروعات بھی نہیں کی ہے۔

Tags:

You Might also Like